فروزاں ماحولیاتی خبریں

راول ڈیم کے اطراف صفائی مہم کا آغاز

صفائی

صفائی مہم کا دوسرا اور اہم مرحلہ 15 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ تاہم اس میں سول سوسائٹی، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں کے طلباء اور عام شہریوں کو بھرپور شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔

اسلام آباد (ذیشان) راول ڈیم کے اطراف میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔یہ  اقدام کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)  کے چیئرمین محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر کیاگیا ہے۔

صفائی مہم کا مقصد

صفائی مہم کا مقصد قدرتی ماحول کی بحالی اور پانی کے ذخیرے کا تحفظ ہے۔ جبکہ اسلام آباد کو مزید صاف و سرسبز بنانے کی بھی یہ ایک کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے عملے نے راول ڈیم کے کنارے ایک پوائنٹ پر ابتدائی مرحلے میں پہلے صفائی کی۔ جبکہ ملبے کو باقاعدہ تلف کیا گیا۔

فضلے اور ملبے کی تلفی

حکام کے مطابق صفائی مہم کے دوران جھیل کے کناروں، پکنک پوائنٹس اور پیدل راستوں سے کچرا، پلاسٹک وغیرہ صاف کیا جائے گا۔ جبکہ  پانی میں موجود فضلہ اور دیگر ملبہ اکٹھا کر کے مناسب طریقے سے تلف کیا جائےگا۔

صفائی مہم کا اگلہ مرحلہ

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آبی حیات اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے مؤثر ثابت ہوگا۔ صفائی مہم کا دوسرا اور اہم مرحلہ 15 اکتوبر 2025 کو شروع ہوگا۔ تاہم اس میں سول سوسائٹی، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں کے طلباء اور عام شہریوں کو بھرپور شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔

یہ مہم صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک راول ڈیم، کنارہ پوائنٹ، بنی گالہ میں جاری رہے گی۔

شرکاء اپنی رجسٹریشن سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے کروا سکتے ہیں۔ [https://cda.gov.pk]

مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر 03005357667 ہے۔ جبکہ شکایات کے اندراج کے لیے ہیلپ لائن 1334 جاری کی گئی ہیں۔

:یہ بھی پڑھیں

کیا اسلام آباد ویٹ لینڈز منصوبہ پانی کا بحران حل کرپائے گا؟

میرپورخاص کی پہلی خاتون سولر ٹیکنیشن، جس نے گاؤں کو روشنی دینا سکھایا

سی ڈی اے کی شہریوں سے اپیل

سی ڈی اے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ تاکہ راول ڈیم کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے میں مدد ملے۔

یہ مہم نہ صرف جھیل کے ماحول کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ بلکہ اسلام آباد کو ایک صاف، سرسبز اور صحت مند شہر بنانے کے عزم کی عملی مثال بھی بنے گی۔

واضح رہے کہ راول ڈیم کے اردگرد گندگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اور متعلقہ شعبہ جات نے راول ڈیم کے اطراف ہوٹلز، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور کمرشل مراکز کو گندگی پھیلانے پر چالان جاری کرنا شروع کردیاہے۔

صفائی مہم میں ڈی اے کا ساتھ دیں، علی رندھاوا

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہےکہ سول سوسائٹی طلباء اور شہری بھی راول ڈیم صفائی مہم میں شامل ہوں۔تاکہ اس مہم کو مزید وسعت ملے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سول سوسائٹی و طلباء اس صفائی مہم میں شامل ہوکر سی ڈی اے کا ساتھ دیں۔ اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنائیں۔

صفائی

انہوں نے کہا کہ یہ مہم گندگی کے خلاف آگاہی و بیداری پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے ۔ جو عوام میں شہری ذمہ داری کا جذبہ پروان چڑھانے کے مقصد سے شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد آبی حیات اور اسلام آباد کے قدرتی ماحول کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف راول ڈیم کے قدرتی حسن کو بحال رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔ بلکہ شہریوں کو صحتمند ماحول فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

قائداعظم یونیورسٹی صفائی مہم

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قائداعظم یونیورسٹی میں شجر کاری اور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جبکہ مہم کے دوران 35 سے زائد پودے لگائے گئے تھے۔ ان میں پھل دار اور سایہ دار درخت شامل تھےجیسے امرود اور لوکاٹ۔

یہ پودے زین علی (ماحول کولیب) نے عطیہ کیے۔ تاہم اس اقدام کا مقصد کیمپس کو سرسبز بنانا۔ اور مستقبل میں پائیدار غذائی وسائل کو فروغ دینا تھا۔

صفائی مہم

اسی دوران طلبہ نے صفائی سرگرمی میں بھی حصہ لیا۔ اور انہوں نے چار تھیلے کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا تھا۔ مزید برآں، غیر مقامی نقصان دہ پودے جیسے پارتھینیم اور لینٹانا کیمرا کو ختم کیا گیا تھ ۔ یہ اقدام مقامی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

رواں ماہ سی ڈی اے کی جانب سے بھی روال ڈیم کے اطراف صفائی مہم کا اقدام ایک خوش آئند قدم ہے لیکن اس پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔ تاکہ ماحول کو بچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں