فروزاں ماحولیاتی خبریں

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 9 ڈگری تک گر گیا

Cold weather and hazardous air pollution in Karachi city

کراچی کا موسم اور فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی، سرد اور خشک موسم کے باعث ایئر کوالٹی 221 ریکارڈ، ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت جاری کر دی۔

کراچی میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایمازون کی مچھلی پاکستان تک کیسے پہنچی؟

دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں نویں نمبر پر موجود ہے۔

کراچی شہر میں فضائی آلودگی 221 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث فضا کو انتہائی غیر صحت بخش قرار دیا گیا ہے۔

Cold weather and hazardous air pollution in Karachi city

کراچی شہر میں فضائی آلودگی 221

ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث فضا

کو انتہائی غیر صحت بخش قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں