فروزاں

چپورسن زلزلہ: درجنوں مکانات تباہ، سینکڑوں خاندان متاثر، نقصانات کی تفصیلات جاری

چپورسن زلزلہ کے 48 گھنٹے بعد مرکزی شاہراہ بحال کردی گئی، امدادی سامان ارسال، نقصانات کا فضائی سروے مکمل، جی بی ڈی ایم اے کی رپورٹ

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے) نے ضلع ہنزہ کی بالائی وادی چپورسن میں 19 جنوری 2026 کو آنے والے شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر مبنی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے نے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ متعدد مکانات منہدم ہو گئے، مویشی خانے اور دکانیں متاثر ہوئیں، جبکہ سخت سرد موسم میں کئی خاندان بے گھر ہو گئے۔

جی بی ڈی ایم اے کے مطابق وادی چپورسن میں زلزلے کے بعد راستے بند ہوگئے، کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

نقصانات کا تخمینہ

جی بی ڈی ایم اے اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہنزہ نے مشترکہ سروے مکمل کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق:

  • 139 کچے مکانات جزوی متاثر
  • 33 مکانات مکمل تباہ
  • 91 مویشی خانے جزوی متاثر
  • 41 مویشی خانے مکمل تباہ
  • 7 مویشی ہلاک
  • 18 دکانوں کو نقصان

ان نقصانات سے مقامی آبادی کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

فوری امدادی کارروائیاں

زلزلے کے فوراً بعد جی بی ڈی ایم اے، ڈی ڈی ایم اے ہنزہ، فورس کمانڈ ناردرن ایریاز اور فوکس ہیومینیٹیرین اسسٹنس نے مشترکہ امدادی آپریشن شروع کیا۔

22 جنوری کو ایف سی این اے کی خصوصی ٹیم متاثرہ علاقے پہنچی اور ابتدائی امداد تقسیم کی گئی، جس میں شامل تھا:
3 ہزار لیٹر کیروسین آئل، 15 خیمے، 100 گرم ملبوسات کے سیٹ اور 100 راشن پیکٹس۔

بڑے پیمانے پر ریلیف

27جنوری تک متاثرہ خاندانوں کو مزید امدادی سامان فراہم کیا گیا۔:
215 سرمائی خیمے، 250 فوڈ پیکٹس، 650 کمبل، 250 حفظان صحت کٹس، 300 کیروسین ہیٹرز، 45 کچن سیٹس، پانی کی بوتلیں اور دودھ کے کارٹن دیے گئے۔

ادارے کے مطابق شدید سرد موسم میں یہ امداد متاثرین کے لیے عارضی سہارا ثابت ہوئی۔

وادی چپورسن میں زلزلے نے دوردراز علاقوں میں تباہی پھیلائی ہے۔ مقامی آبادی کو شدید معاشی مسکلات کا سامنا ہے، جی بی ڈی ایم اے کی رپورٹ

سڑکوں کی بحالی اور فضائی جائزہ

زلزلے سے مرکزی سڑک کئی مقامات پر بند ہو گئی تھی۔ محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے تعاون سے 48 گھنٹوں کے اندر سڑک کو آخری گاؤں تک بحال کر دیا گیا، جس سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئی۔

فوکس ہیومینیٹیرین اسسٹنس نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی سروے بھی کیا تاکہ نقصانات کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

ملک میں موسم قدرے ٹھنڈا، بارشیں معمول سے زیادہ

دیامر میں شدید برفباری، مکان کا واچ ٹاور منہدم، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

حکومتی دورہ اور آئندہ اقدامات

وزیر داخلہ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے بروقت امداد اور بحالی کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق علاقے کو باقاعدہ طور پر آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور محکمہ موسمیات تکنیکی جائزہ لے رہے ہیں۔ انہی رپورٹس کی بنیاد پر بحالی، تعمیر نو اور ممکنہ نقل مکانی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

طویل المدتی بحالی

جی بی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ برادریوں کی بحالی کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اگلے مرحلے میں طویل المدتی بحالی منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

admin

Recent Posts

واش سہولیات میں صنفی شمولیت اور موسمیاتی ہم آہنگی پر ملتان میں اہم ڈائیلاگ

واش سہولیات تک خواتین، بچوں، افراد باہم معذوری اور دیگر کمزور طبقات کو مساوی رسائی…

2 days ago

موسمیاتی تبدیلی کا اثر: باجوڑ کے تالاب خشک، آبی پرندوں اور وائلڈ لائف میں کمی

موسمیاتی تبدیلی کے باعث نشیبی علاقوں اور ویٹ لینڈز میں پانی کی کمی سے مرغابیوں…

3 days ago

پاکستان میں موسمیاتی بحران کا اصل حجم اب تک نامعلوم

پاکستان میں موسمیاتی بحران کبھی باقاعدہ ناپا ہی نہیں گیا۔ یہ وہ تباہی ہے جو…

4 days ago

ماحولیاتی تباہی منافع بن گئی، ٹیکس نظام خاموش

ماحولیاتی تباہی موجودہ عالمی معاشی نظام میں سستی، قدرتی وسائل کا استحصال منافع بخش اور…

5 days ago

دنیا بھر میں پانی کا بڑھتا بحران اور پاکستان کے مستقبل پر خطرات

دنیا بھر میں 2.2 ارب افراد صاف پانی سے محروم، قلت، آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی…

6 days ago

شدید موسمی انتہائیں اور موسمیاتی بحران: بگڑتا موسم انسانیت کے لیے بڑھتا خطرہ

شدید موسمی انتہاؤں کا مطلب ہے کہ موسم صرف بدل نہیں رہا بلکہ انتہاؤں کی…

1 week ago

This website uses cookies.