سُمعیہ خورشید ( نمائندہ خصوصی کراچی)
کراچی کے ساحلِ سمندر، سی ویو کلفٹن پر اس دن منظر کچھ مختلف تھا۔ ریت پر کھیلنے کے بجائے ننھے ہاتھوں میں ایک بڑا سا چیمٹا تھا اور آنکھوں میں ایک واضح عزم۔ یہ جنریشن ایلفا تھی، جو اپنے بڑوں کے ساتھ مل کر سمندر کو صاف کرنے نکلی تھی۔
جنریشن ایلفا کا سادہ مگر مضبوط یقین تھا کہ اگر ساحل صاف ہوگا تو سمندر زندہ رہے گا۔
یہ ساحلی صفائی مہم ایک ماحولیاتی آگاہی اقدام کے طور پر منعقد کی گئی، جس کا مقصد نہ صرف ساحل کی صفائی تھا بلکہ ماحول کے تحفظ کی ذمہ داری نئی نسل تک منتقل کرنا بھی تھا۔
اس مہم میں بچوں، طلبہ، اساتذہ اور دیگر رضاکاروں نے مل کر حصہ لیا۔
مہم کے دوران جنریشن ایلفا رضاکاروں نے قابلِ ذکر محنت کی۔ ایک رضاکار نے دو گھنٹوں میں اپنے تھیلے میں تقریباً 8 کلو کچرا جمع کیا، جبکہ مجموعی طور پر 200 افراد نے ساحلِ سمندر سے قریباً 1.6 ٹن کچرا صاف کی۔
اس اجتماعی کوشش نے ساحل کی صورت حال میں نمایاں بہتری پیدا کی۔
منتظمین کے مطابق، جمع کیا گیا کچرا ری سائیکلنگ کے لیے مخصوص مراکز کو منتقل کیا جائے گا، جہاں اسے دوبارہ قابلِ استعمال مواد میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ فضلے کے ذمہ دارانہ انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
تاہم اس اُمید افزا منظر کے درمیان ایک تلخ حقیقت بھی سامنے آئی۔ صفائی کے بعد کچرے سے بھرے تھیلوں کے درمیان وہ دستانے بھی نظر آئے جو صفائی کے دوران استعمال کیے گئے تھے۔
ماہرین کے مطابق، ایسے حفاظتی سامان کو درست طریقے سے تلف نہ کیا جائے تو وہ خود آلودگی کا باعث بن سکتے ہیں۔
یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ماحولیاتی تحفظ صرف کچرا سمیٹنے کا نام نہیں، بلکہ ہر مرحلے پر ذمہ داری کا تقاضا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
گل پلازہ کی آگ: ایک حادثہ نہیں، سنگین ماحولیاتی جرم ہے
سندھ کی ساحلی تاریخ اور قدیم سمندری تہذیبوں کی نمائش
کراچی میں انڈس ڈیلٹا کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کا ڈیجیٹل منصوبہ
جنریشن ایلفا کے یہ چھوٹے مگر بامقصد قدم اس امید کو جنم دیتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ماحول سے محبت محض نعرہ نہیں بلکہ عملی رویہ بن جائے گی۔
شدید موسمی انتہاؤں کا مطلب ہے کہ موسم صرف بدل نہیں رہا بلکہ انتہاؤں کی…
گرمی کے موسم میں لاکھوں ٹن بارود فضا میں چھوڑنے سے عالمی موسمیاتی نظام ہل…
کراچی میں طوفانی بارش سے 18 افراد جاں بحق، تیز ہواؤں سے تباہی، مغربی سسٹم…
سندھ کی آب گاہوں میں رواں سال مہمان پرندوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز…
این ڈی ایم اے ایڈوائزری میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے سے ملک بھر میں…
موسمیاتی تبدیلی اور طلبہ کی تعلیم کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی پالیسیوں میں موسمی موافقت…
This website uses cookies.