سمیعہ خورشید (نمائندہ خصوصی)
کراچی: شہرِ قائد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج ایک روزہ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شمال مشرق سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران شہر اور کراچی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاوہ سندھ کے متعدد اضلاع میں بھی بارش کے امکانات ہیں، جن میں شامل ہیں:
جامشورو، دادو، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ ایک روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، خصوصاً رات کے اوقات میں موسم زیادہ سرد رہ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کیا جنگلاتی مصنوعات کے شعبے میں بحالی واقعی عالمی معیشت کو مستحکم کر رہی ہے؟
: محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ
سردی میں اضافے کے باعث گرم کپڑوں کے استعمال کو یقینی بنائیں
بارش اور تیز ہواؤں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں
غیر ضروری سفر سے گریز کریں
پاکستان میں پانی کا بحران، موسمیاتی تبدیلی سے درجہ حرارت 5 ڈگری تک بڑھنے اور…
بلوچستان کی دیہی خواتین موسمیاتی تبدیلی کے سخت اثرات کا سامنا کر رہی ہیں۔ پانی…
تحفظ اور ترقی کا توازن: حیاتیاتی تنوع کے عالمی بحران کے درمیان پاکستان کو مؤثر…
کچرا ترقی یافتہ ممالک کےلیے صاف کرنا مشکل، ری سائیکل ایبل مٹریل، اسکریپ یا ڈونیشن…
پھولوں کی نمائش میں کلائمیٹ کیفے پر موسمیاتی تبدیلی، شہری آلودگی، توانائی کے متبادل ذرائع…
جنگ میں صرف انسان نہیں مرتے، ماحولیاتی تباہی بھی آتی ہے، عسکری اخراج کو موسمیاتی…
This website uses cookies.