فروزاں ماحولیاتی خبریں

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، فضائی معیار مضر صحت

Karachi weather and air pollution update with thunderstorm forecast and AQI 198 recorded

کراچی موسم اور فضائی آلودگی: شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، ایئر کوالٹی انڈیکس 198 تک پہنچ گیا، شہری احتیاط کریں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق شہر قائد کراچی میں اس وقت مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،آج کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Karachi weather and air pollution update with thunderstorm forecast and AQI 198 recorded
کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔

موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ ہوا ہے اور شمال مشرقی ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ عالمی فضائی معیار جانچنے والے ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 198 ریکارڈ کیا گیا ہے جو مضر صحت سطح پر شمار ہوتا ہے۔

Karachi weather and air pollution update with thunderstorm forecast and AQI 198 recorded

ہوا میں آلودہ ذرات (پارٹیکیولیٹ میٹرز) کی مقدار 123 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مائیکرو بایوم انجینئرنگ: مرجانی چٹانوں کے تحفظ کی نئی امید

رپورٹ کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے، جس کے باعث شہریوں خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں