فروزاں ماحولیاتی خبریں

کراچی بارش الرٹ: کراچی بارش کی نئی پیشگوئی، مغربی لہر کے باعث سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

Karachi Rain Alert: Thunderstorms Expected in Sindh Due to Western Weather System

کراچی میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے 6 اپریل کو سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم کی تبدیلی سے خبردار کر دیا

کراچی کے شہری تیار ہو جائیں، بادل ایک بار پھر برسنے کو ہیں۔ ایک نئی مغربی لہر کل بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے اثرات سندھ تک پہنچیں گے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے 6 اپریل کو سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

متاثرہ علاقے

محکمہ موسمیات کے مطابق جامشورو، دادو، قمبر شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ، بدین، سجاول اور کراچی ڈویژن میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

ہوا اور گرج چمک کا امکان

بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک بھی متوقع ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، مغربی بادلوں کے باعث مزید تیز بارش کا امکان

انتظامیہ اور شہریوں کے لیے ہدایات

انتظامیہ کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں