فروزاں ماحولیاتی خبریں

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، مغربی بادلوں کے باعث مزید تیز بارش کا امکان

کراچی میں بارش،مختلف علاقوں میں معتدل سے تیز بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ مزید دو اسپیلز کی پیشگوئی بھی کی جاچکی ہے۔

مغرب سے بارش کے طاقتور بادل شہر کی طرف بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث شہر میں مزید بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مختلف علاقوں میں بارش کی مقدار

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بحریہ ٹاؤن میں 20 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ سرجانی ٹاؤن میں 12 ملی میٹر بارش ہوئی۔

گلشنِ معمار اور یونیورسٹی روڈ پر 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کیماڑی اور جناح ٹرمینل پر 6 ملی میٹر جبکہ ڈی ایچ اے اور موسمیات آفس میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مضافاتی علاقوں میں بارش جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

خاص طور پر گڈاپ، بحریہ ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

توازن اور انسانی بقا: جانوروں پر ظلم ماحولیاتی تباہی کی بڑی وجہ

مزید بارش کے دو اسپیلز متوقع

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج بارش کے دو اسپیلز متوقع ہیں۔

پہلا اسپیل دوپہر 12 بجے کے بعد موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ دوسرا اسپیل شام 6 بجے کے بعد مزید تیز بارش برسائے گا۔

مزید بارش کے دو اسپیلز متوقع

شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

حکام کے مطابق اس دوران گرج چمک اور تیز آندھی کے بھی امکانات موجود ہیں۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں