فروزاں

کراچی میں طوفانی بارش سے تباہی، 18 ہلاکتیں

کراچی میں طوفانی بارش سے 18 افراد جاں بحق، تیز ہواؤں سے تباہی، مغربی سسٹم کمزور، مزید بارش کا امکان برقرار ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بدھ کی رات 9بجکر30 منٹ پر تیز ہواؤں کے ساتھ45 منٹ تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی۔ کراچی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، سب سے زیادہ بارش کورنگی کراچی میں 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں درخت اپنی جڑوں سے اُکھڑ گئے اور دوکانوں کے چھّجے گر گئے۔

شہر قائد میں موسلا دھار بارش اور آندھی، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، مزید بارش کا امکان برقرار



شہر کراچی کے دیگر علاقوں میں ناظم آباد پاپوش نگر میں 29 ملی میٹر، مسرور بیس کے اطراف میں 22 ملی میٹر، صائمہ ولاز میں 16 ملی میٹر جبکہ اورنگی اور ڈی ایچ اے میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ یونیورسٹی روڈ کراچی کے اطراف 13 ملی میٹر، کیماڑی اور بحریہ ٹاؤن میں 12 ملی میٹر اور گلشن حدید میں 11 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی سمت سے آنے والا بارش برسانے والا سسٹم مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور آج سہ پہر کے بعد ایک بار پھر تیز بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کی آب گاہوں میں مہمان پرندوں کی تعداد بڑھنے لگی، واٹر فاؤل سروے رپورٹ

دریاؤں میں آلودگی سے زمین کی ٹوٹتی سانسیں، خطرہ بڑھ رہا ہے

شہر میں اس وقت موسم خوشگوار ہے اور ہلکی پھوار کا سلسلہ جاری ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور شمال مغرب سے ہوائیں 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کراچی میں تیز بارش اور آندھی کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا، بجلی کے کھمبے اور تاریں گرنے سے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم آج کے دوران بارش برسائے گا تاہم مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے بتدریج اپنی شدت کھو دے گا۔

admin

Recent Posts

سندھ کی آب گاہوں میں مہمان پرندوں کی تعداد بڑھنے لگی، واٹر فاؤل سروے رپورٹ

سندھ کی آب گاہوں میں رواں سال مہمان پرندوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز…

2 days ago

این ڈی ایم اے ایڈوائزری: کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

این ڈی ایم اے ایڈوائزری میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے سے ملک بھر میں…

2 days ago

موسمیاتی تبدیلی اور طلبہ کی تعلیم: شدید موسم اور آلودگی سے تعلیمی کارکردگی متاثر

موسمیاتی تبدیلی اور طلبہ کی تعلیم کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی پالیسیوں میں موسمی موافقت…

3 days ago

موسمیاتی تبدیلی اور میڈیا کا کردار: عوامی رائے کی تشکیل میں معلومات، شعور کی اہمیت

موسمیاتی تبدیلی کے دوران میڈیا کی درست معلومات اور عوامی آگاہی مؤثر ماحولیاتی پالیسی سازی…

4 days ago

جنگلی حیات کے خاتمے سے انسانی زندگی کے کئی شعبے متاثر ہونے کا خدشہ

جنگلی حیات کا کردار خوراک، ایندھن، ادویات، لباس اور رہائش گاہوں کی تعمیر جیسے کئی…

5 days ago

دریاؤں میں آلودگی سے زمین کی ٹوٹتی سانسیں، خطرہ بڑھ رہا ہے

دریاؤں میں آلودگی، ڈیموں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں قدرتی دریائی نظام…

6 days ago

This website uses cookies.