فروزاں

کیا گرین پاکستان منصوبہ گلگت بلتستان میں شجرکاری کو پائیدار بنا سکے گا؟

گرین پاکستان منصوبہ گلگت بلتستان شجرکاری کے تحت پانی کی مستقل فراہمی یقینی بنا کر ماحولیاتی بحالی اور پائیدار شجرکاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

گرین پاکستان منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں شجرکاری کی سرگرمیوں کو موثر اور پائیدار بنانے کے لیے محکمہ جنگلات اور محکمہ واٹر مینجمنٹ اینڈ اریگیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

اس سلسلے میں اپ اسکیلنگ گرین پاکستان پروگرام کے تحت واٹر ڈیلیوری منصوبوں کے لیے واٹر مینجمنٹ اینڈ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے گلگت میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

ان منصوبوں کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان بھر میں شجرکاری کی سرگرمیوں کو موثر اور پائیدار بنانے کے لیے پانی کی مسلسل اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

تقریب کی مشترکہ صدارت سیکریٹری محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات سید حید شاہ اور سیکریٹری محکمہ واٹر مینجمنٹ اینڈ اریگیشن سبطین احمد نے کی۔

تقریب میں دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، جہاں منصوبوں کے خدوخال، اہداف اور عملدرآمد کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقررین نے اس موقع پر کہا کہ واٹر ڈیلیوری منصوبے گرین پاکستان پروگرام کے اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کریں گے کیونکہ شجرکاری اور ماحولیاتی بحالی کے لیے پانی کی دستیابی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

ان منصوبوں کے ذریعے نہ صرف پودوں کی بہتر نگہداشت ممکن ہو سکے گی بلکہ پانی کے وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام حکومت سے حکومت کے درمیان مضبوط باہمی تعاون کی ایک عملی مثال ہے، جس سے تکنیکی مہارت کے تبادلے، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور منصوبہ بندی کے عمل کو مزید موثر بنایا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عالمی غذائی بحران: دنیا میں خوراک ہے مگر انسان بھوکا کیوں ہے؟

گلگت بلتستان میں ماحولیاتی تبدیلی: بیانات، این جی او فنڈز اور عملی اقدامات

دونوں محکموں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ باہمی اشتراک سے گلگت بلتستان میں پائیدار ماحولیاتی نظم و نسق کو فروغ دیا جائے گا اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفاف عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا گیا، تاکہ گرین پاکستان منصوبہ کے پروگرام کے تحت شروع کی جانے والی شجرکاری مہم کے مثبت اثرات دیرپا ثابت ہوں اور خطے کے ماحولیاتی مسائل کے حل میں مدد مل سکے۔

محکمہ جنگلات اور واٹر مینجمنٹ کا اشتراک، پائیدار ماحول کی جانب اہم قدم
admin

Recent Posts

ٹرافی ہنٹنگ سیزن: ہمالیائی آئی بیکس شکار ہوگیا

محکمہ جنگلی حیات ہر سال ایسے جنگلی جانوروں کی ٹرافی ہنٹنگ کا لائسنس جاری کرتا…

15 hours ago

سندھ طاس معاہدہ، پاکستان اور پانی کا بحران

سندھ طاس معاہدہ اور پاکستان کا پانی کا بحران اقوام متحدہ کے اصولوں، انسانی حقِ…

2 days ago

پاکستان پانی بحران کے دہانے پر: اے ڈی بی رپورٹ کا سنگین انتباہ

پاکستان پانی بحران کے دہانے پر: اے ڈی بی کی اے ڈبلیو ڈی او-2025 رپورٹ…

3 days ago

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 9 ڈگری تک گر گیا

کراچی کا موسم اور فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی، سرد اور خشک موسم…

3 days ago

ایمازون کی مچھلی پاکستان تک کیسے پہنچی؟

ایمازون کی مچھلی پاکستان کے آبی نظام اور ماہی گیروں کے روزگار کے لیے خاموش…

4 days ago

فوسل فیول اخراج کنندگان: جب فصلیں ڈوبیں اور منافع محفوظ رہا

پاکستان اور فلپائن کے کسان فوسل فیول اخراج کنندگان کے خلاف عدالتوں میں۔ یہ موسمیاتی…

5 days ago

This website uses cookies.