فروزاں ماحولیاتی خبریں

امن اور عالمی استحکام کے لیے پاکستان پرعزم ہے، ڈاکٹر مصدق ملک

Pakistan emphasizes peace and global stability, says Dr Musadik Malik

امن اور عالمی استحکام کے لیے پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہا۔

پاکستان امن اور علاقائی و عالمی استحکام کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم پر قائم ہے ۔ اور ملک کی قیادت موجودہ چیلنجز میں دانشمندانہ رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔یہ بات وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنےایک بیان میں کہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر نےپاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہا۔ اور کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں ملک کو درست سمت میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پختہ عزم کو بھی سراہا۔ اور کہا کہ قومی قیادت نے حالیہ بدلتی ہوئی صورتحال میں دانشمندی اور مضبوطی کے ساتھ رہنمائی کی ہے۔

قیادت امن کے قیام کے لیے کوشاں

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔ اور خطے میں استحکام کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق پوری پاکستانی کی قوم پائیدار امن کے حصول کے لیے متحد ہے۔ اور ملک عالمی سطح پر امن اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاک بھارت ایٹمی جنگ: ماحولیات کے لیے ہولناک خطرہ

ایران، اسرائیل جنگ کے پاکستانی ماہی گیروں پر اثرات

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ۔ جب پاکستان کی جانب سے ایران اور امرایکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدہ میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔

واضح رہے مشرقِ وسطیٰ میں گزشتہ ماہ سے ایران امریکہ کشیدگی جاری ہے۔ اور جنگی صورتحال نے خطے میں عدم استحکام کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

حالیہ دنوں میں ایران اور اس کے مخالفین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پورے خطے کو متاثر کررہی ہے۔ جس کے باعث خطے میں سیکیورٹی اور توانائی کی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھی۔ تو اس کے اثرات عالمی معیشت، تیل کی قیمتوں اور خطے کے امن و استحکام پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ ایسے حالات میں پاکستان کی قیادت نے امن، سفارت کاری اور علاقائی استحکام پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں