فروزاں

پانی کی قلت: اسلام آباد میں فطرت پر مبنی حل پر زور

پانی کی قلت اسلام آباد میں بارشوں کی کمی، غیر منصوبہ بند شہری پھیلاؤ، زیرِ زمین پانی کے بے جا استعمال اور موسمیاتی تبدیلی سے بڑھی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی فرحین العاص)اسلام آباد میں پانی کے تحفظ، شہری ریزیلینس اور مستقبل میں بڑھتے ہوئے آبی بحران کے حل کے لیے فارمرز ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایف ڈی او) کی جانب سے ایک روزہ سمینارکا انعقاد کیا گیا۔

سمینار کا عنوان’’واٹر سکیورٹی اینڈ اربن ریزیلینس ان اسلام آباد‘‘ تھا ۔ جس میں سرکاری اداروں، ماہرینِ ماحولیات، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

یہ سیمینار سی ایف-رَیپ منصوبے کے تحت منعقد کیا گیا۔ جس میں آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز، ویلٹ ہنگر ہلفے اور برطانوی بین الاقوامی ترقیاتی ادارے کے تعاون سے شہری پانی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں ایف ڈی اوکے چیف ایگزیکٹو آفیسر غلام مصطفیٰ، آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے نمائندے اور ڈیبلو ڈیبلو ایف کے نمائندے سید رضوان محبوب شامل تھے۔

پانی کی قلت

مقررین نے اسلام آباد میں پانی کی قلت، زیرِ زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی پر بات کی۔ اور ان مسائل سمیت غیر منصوبہ بند شہری توسیع کو سنگین خطرات قرار دیا۔

سیمینار کے پینل ڈسکشن میں وفاقی وزارت ماحولیات و رابطہ سے صائمہ خان، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر احمد محمود ، واٹر ایڈ کے نمائندے میاں جنید نے شر کت کی۔ جبکہ پی سی آر ڈیبلو آر کے ڈاکٹر صادق عمران، سی ڈی اے کے نمائندے محمد خالد حفیظ اور فروزان میگزین کی نمائندہ خصوصی وکلائمیٹ جرنلسٹ فرحین  العاص بھی شامل تھے۔

پینل میں اسلام آباد کو درپیش آبی چیلنجز کو اجاگر کیا گیا۔ اور ان کے فوری اور پائیدار حل کے لیے متعلقہ اداروں کی توجہ مبذول کرائی گئی۔

:یہ بھی پڑھیں

ڈیم: کیا پاکستان کے لیے سیلابی متبادل حل ہے؟

گرمی برقرار، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

بارشوں میں کمی

مقررین نے بتایا کہ سال 2025کےگزشتہ تقریبا تین ماہ کے دوران اسلام آباد میں بارشیں نہ ہونے کے برابر رہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ اگر اسلام آباد میں بارش ہوتی ہے تو وہ بہت شدید ہوتی ہے۔ جس سے نالوں میں طغیانی اور بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

اس کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات، قدرتی برساتی راستوں کا خاتمہ ہ، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نئے ڈیمز اور ریزروائرز کی کمی ہے۔

فطرت پر مبنی حل پر زور

سیمینار میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسلام آباد میں اس وقت تقریباً نو چھوٹے بڑے ڈیمز موجود ہیں۔ تاہم بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث یہ ڈیمز مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔

اس تناظر میں مقررین نے قدرتی حل کے طریقوں پر اور دیا۔ جس میں رین واٹر ہارویسٹنگ، گراؤنڈ واٹر ریچارج کنوؤں، ویٹ لینڈز کے تحفظ اور پانی کے ری یوز کو ناگزیر اور خوش آئند اقدامات قرار دیا۔

سیمینار میں شہریوں کو پانی کے دوبارہ استعمال کے آسان اور عملی طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔

اس مقصد کے لیے کمیونٹی کی خواتین کو بھی نمائندگی اور شرکت کا موقع دیا گیا۔ جبکہ نوجوانوں پر زور دیا گیا۔ کہ وہ پانی کے تحفظ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔

آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پانی کے تحفظ کو قومی ترجیح بنانے کے لیے پالیسی سطح پر مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

سی ایف-رَیپ منصوبہ کیا ہے؟

فارمرز ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن سی ایف-رَیپ منصوبہ کے تحت اسلام آباد میں نیچر بیسڈ سسٹمز متعارف کرا رہی ہے۔

اس کام میں گندے پانی کے انتظام کے لیے تعمیر شدہ ویٹ لینڈز کی تیاری، زیرِ زمین پانی کی ری چارجنگ اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے نظام کا تعارف شامل ہے ۔ جو منتخب شہری علاقوں میں نافذ کیے جا رہے ہیں۔

یہ سیمینار ان طریقوں کی بہتر سمجھ بوجھ پیدا کرنے اور سرکاری اداروں، تعلیمی حلقوں اور نوجوانوں کی باخبر شمولیت کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

admin

Recent Posts

ٹرافی ہنٹنگ سیزن: ہمالیائی آئی بیکس شکار ہوگیا

محکمہ جنگلی حیات ہر سال ایسے جنگلی جانوروں کی ٹرافی ہنٹنگ کا لائسنس جاری کرتا…

17 hours ago

سندھ طاس معاہدہ، پاکستان اور پانی کا بحران

سندھ طاس معاہدہ اور پاکستان کا پانی کا بحران اقوام متحدہ کے اصولوں، انسانی حقِ…

2 days ago

پاکستان پانی بحران کے دہانے پر: اے ڈی بی رپورٹ کا سنگین انتباہ

پاکستان پانی بحران کے دہانے پر: اے ڈی بی کی اے ڈبلیو ڈی او-2025 رپورٹ…

3 days ago

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 9 ڈگری تک گر گیا

کراچی کا موسم اور فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی، سرد اور خشک موسم…

3 days ago

ایمازون کی مچھلی پاکستان تک کیسے پہنچی؟

ایمازون کی مچھلی پاکستان کے آبی نظام اور ماہی گیروں کے روزگار کے لیے خاموش…

4 days ago

فوسل فیول اخراج کنندگان: جب فصلیں ڈوبیں اور منافع محفوظ رہا

پاکستان اور فلپائن کے کسان فوسل فیول اخراج کنندگان کے خلاف عدالتوں میں۔ یہ موسمیاتی…

5 days ago

This website uses cookies.