ماحولیاتی ترقی اور معیشت کا سنگم: پاکستان اے ڈی بی معاہدہ

اسلام آباد ( 29-مئی-2025 فرحین نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کاربن مارکیٹس کو سبز ترقی کے نئے افق کے طور پر اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کے روز وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک، اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا، جس کی قیادت کلائمٹ چینج اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر جناب تورو کوبو کر رہے تھے۔

ملاقات کا مقصد کاربن مارکیٹس میں پاکستان کی شمولیت کے امکانات کا جائزہ لینا اور ایک جامع ماحولیاتی حکمتِ عملی کی تشکیل کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا، جو اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو یکجا کرے۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک مربوط حکمتِ عملی تشکیل دی جائے گی، جس میں کاربن کریڈٹس کے حصول، ماحولیاتی ٹیکنالوجی میں جدت، اور نتائج پر مبنی منصوبہ بندی کو کلیدی حیثیت حاصل ہو گی۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے اے ڈی بی کو مکمل سرکاری تعاون اور اپنی ذاتی نگرانی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ شفافیت، اثر انگیزی اور نتائج پر مبنی عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہوں گے۔

جناب تورو کوبو نے ترقی پذیر ممالک کے لیے اے ڈی بی کی معاونت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بینک نہ صرف کم کاربن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کو فروغ دیتا ہے بلکہ رکن ممالک کو بین الاقوامی کاربن مارکیٹس تک رسائی میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو کاربن فنانس پالیسی سے ہم آہنگ کر کے ماحولیاتی اقدامات کو اقتصادی طاقت اور عالمی وقار میں تبدیل کر سکتا ہے۔

یہ ملاقات اس بات کا عملی اظہار تھی کہ ماحولیاتی تخفیف اور موافقت نہ صرف ماحولیاتی ضرورت بلکہ اقتصادی استحکام کا مؤثر ذریعہ بھی ہیں۔

admin

Recent Posts

گلگت بلتستان میں دو ہفتوں کے دوران مارخور کے غیر قانونی شکار کا دوسرا واقعہ

گلگت بلتستان میں مارخور کا غیر قانونی شکار دو ہفتوں میں دوسرا واقعہ، جنگلی حیات…

14 hours ago

شہر اور کوپ30: آب و ہوا کی جنگ کا نیا دور

دنیا موسمیاتی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتی جب تک شہر، میئرز اور مقامی اداروں…

15 hours ago

کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا نقصان

قدرتی آفات کے باعث کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا سالانہ نقصان…

2 days ago

دنیا کی بڑھتی شہری توسیع اور کراچی

عالمی شہری توسیع تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کراچی موسمیاتی خطرات، آبادی دباؤ، شہری…

3 days ago

ہنزہ ہینگنگ گلیشیر خطرے کی زد میں

ہنزہ کا ہینگنگ گلیشیر موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور برفانی تودوں کے بڑھتے واقعات سے خطرے…

4 days ago

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ، زبوں حال قدیم عمارتیں اور ثقافتی ورثے کو بچانے…

5 days ago

This website uses cookies.