موسمیاتی تبدیلیاں: خواتین کی ذہنی صحت پر اثرات پر ورکشاپ

کراچی (فرحین: نمائندہ خصوصی) – بین الاقوامی یومِ ارض کے موقع پر کراچی یونیورسٹی میں کلائمٹ ایکشن کمیٹی اور ماہنامہ فروزاں کے اشتراک سے ایک اہم ورکشاپ منعقد ہوئی، جس کا موضوع تھا: “موسمیاتی تبدیلیوں کے خواتین کی ذہنی صحت پر اثرات”۔ اس ورکشاپ میں طلبہ، اساتذہ، محققین، صحافیوں اور سماجی کارکنوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران ماہرین نے اس امر پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیاں جیسے شدید گرمی، سیلاب اور خشک سالی نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی صحت کو بھی متاثر کرتی ہیں، خصوصاً خواتین ان تبدیلیوں کے نفسیاتی اثرات کا زیادہ شکار ہوتی ہیں، خاص طور پر دیہی علاقوں میں محدود وسائل کے باعث ان کے مسائل دوچند ہو جاتے ہیں۔

آغا خان یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ برائے گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ کی سینئر سوشل سائنٹسٹ محترمہ فرحانہ تبسم نے اپنے 15 سالہ تحقیقاتی تجربے کی روشنی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خواتین پر نفسیاتی اثرات پر مفصل گفتگو کی۔

ماحولیاتی صحافی ذوالفقار کنبھر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سماجی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا کردار عوامی شعور بیدار کرنے میں نہایت اہم ہے۔

کلینیکل سائیکالوجسٹ اور رقیہ بحالی مرکز کی ڈائریکٹر مدیحہ ستار نے ذہنی صحت کے مسائل اور ان کے حل پر توجہ دلائی، جبکہ ماحولیاتی صحافی  اور نمائندہ خصوصی فروزاں فرحین نے معاشرتی رویوں اور خواتین کے تجربات کو اجاگر کرتے ہوئے طلبا کو عملی سرگرمیوں میں شامل کیا تاکہ وہ ماحولیات کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

کلائمٹ ایکشن کمیٹی کے رکن آفاق بھٹی اور ماہنامہ فروزاں کے ایڈیٹر محمود عالم خالد نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ محمود خالد نے میڈیا کی ذمہ داریوں پر زور دیا اور طلبا کو نیوز اسٹوری بنانے کی تربیت دی۔

ڈین فیکلٹی آف آرٹس، جامعہ کراچی، میڈم شائستہ تبسم نے بطور مہمانِ خصوصی ورکشاپ میں شرکت کی اور ٹرینرز میں اسناد تقسیم کیں۔

ورکشاپ کے اختتام پر ایک منفرد اقدام کے طور پر “اسٹوری ایوارڈ” کا اعلان کیا گیا، جو اس گروپ کو دیا جائے گا جو ماحولیاتی موضوع پر بہترین رپورٹ تیار کرے گا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنائیں گے اور ان کی ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

admin

Recent Posts

گلگت بلتستان میں دو ہفتوں کے دوران مارخور کے غیر قانونی شکار کا دوسرا واقعہ

گلگت بلتستان میں مارخور کا غیر قانونی شکار دو ہفتوں میں دوسرا واقعہ، جنگلی حیات…

14 hours ago

شہر اور کوپ30: آب و ہوا کی جنگ کا نیا دور

دنیا موسمیاتی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتی جب تک شہر، میئرز اور مقامی اداروں…

15 hours ago

کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا نقصان

قدرتی آفات کے باعث کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا سالانہ نقصان…

2 days ago

دنیا کی بڑھتی شہری توسیع اور کراچی

عالمی شہری توسیع تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کراچی موسمیاتی خطرات، آبادی دباؤ، شہری…

3 days ago

ہنزہ ہینگنگ گلیشیر خطرے کی زد میں

ہنزہ کا ہینگنگ گلیشیر موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور برفانی تودوں کے بڑھتے واقعات سے خطرے…

4 days ago

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ، زبوں حال قدیم عمارتیں اور ثقافتی ورثے کو بچانے…

5 days ago

This website uses cookies.