اسلام آباد – 12 مئی 2025(فرحین، نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیل ڈاکٹر مصدق ملک اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں کے اطراف پھل دار درختوں کی تجارتی بنیادوں پر شجرکاری سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اس منصوبے کے تحت موسمی و علاقائی مطابقت کو مدِنظر رکھتے ہوئے درخت لگائے جائیں گے، جبکہ ابتدائی تین سال کے لیے زمینیں لیز پر دینے کی تجویز زیر غور آئی ہے تاکہ نجی شعبہ اس میں شراکت دار بنے اور منصوبہ حکومتی اخراجات کے بغیر آمدن پیدا کرے۔
اجلاس میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور وزارتِ مواصلات کے درمیان اشتراکِ عمل پر اتفاق کیا گیا جبکہ منصوبے کے تحت کاربن کریڈٹس کے حصول کے لیے ایک مربوط فریم ورک اور فُٹ پرنٹ ماڈیول بنانے پر بھی غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے 72 گھنٹوں میں اسٹرائیک ٹیم بنانے کی ہدایت جاری کی تاکہ منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جا سکے۔
یہ شجرکاری منصوبہ قومی مفاد، ماحولیاتی تحفظ اور سبز معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
اجلاس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی محمد شہریار سلطان اور آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر نے بھی شرکت کی۔
گلگت بلتستان میں مارخور کا غیر قانونی شکار دو ہفتوں میں دوسرا واقعہ، جنگلی حیات…
دنیا موسمیاتی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتی جب تک شہر، میئرز اور مقامی اداروں…
قدرتی آفات کے باعث کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا سالانہ نقصان…
عالمی شہری توسیع تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کراچی موسمیاتی خطرات، آبادی دباؤ، شہری…
ہنزہ کا ہینگنگ گلیشیر موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور برفانی تودوں کے بڑھتے واقعات سے خطرے…
کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ، زبوں حال قدیم عمارتیں اور ثقافتی ورثے کو بچانے…
This website uses cookies.