اسلام آباد (14 مئی 2025 نمائندہ خصوصی فرحین) محکمہ موسمیات نے مئی کی پہلی شدید ہیٹ ویو کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ 15 مئی سے ملک بھر میں غیر معمولی گرمی کی لہر متوقع ہے، جو جنوبی اور شمالی علاقوں کو لپیٹ میں لے لے گی۔ شہریوں کو شدید احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے، خاص طور پر بچے، بزرگ اور بیمار افراد محتاط رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔
اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گرمی کی یہ شدید لہر 15 سے 20 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں تیزی آ سکتی ہے، جبکہ ملک بھر میں پانی کے ذخائر پر دباؤ بڑھے گا۔
محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو “الرٹ” رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی سے ممکنہ انسانی نقصانات سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
مزید برآں، 19 اور 20 مئی کو مغربی ہواوں کا سسٹم داخل ہوگا، جس سے کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار اور شمالی پنجاب میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
ماہرین کی جانب سے ہدایات کی گئی ہیں کہ دھوپ سے بچیں، پانی زیادہ پئیں کھیتوں اور جانوروں کی حفاظت کریں،غیر ضروری سفر سے گریزکریں ۔
ملک امین اسلم نے کہا کہ اسموگ سے نمٹنے کیلئے پالیسی اور ٹیکنالوجی موجود ہے…
باجوڑ میں معدوم ہوتی جنگلی حیات غیر قانونی شکار، جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلی…
موسمیاتی سفارتکاری: کوپ 28 میں ماحولیات، معیشت اور سیاست کے متضاد مفادات آمنے سامنے، عالمی…
زیرِ زمین پانی میں مسلسل کمی، ذخائر سکڑنے لگے، پانی کی سطح خطرناک حد تک…
انٹارکٹک میں خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، پینگوئن اور فر سیل کی بقا برف کے…
صیحہ کیا ہے؟ کیا یہ محض آواز ہے یا تباہ کن توانائی کی لہر؟ قرآن…
This website uses cookies.