ملک میں ژالہ باری، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد: (فرحین ، نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 4 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری، تیز ہواؤں، آندھی اور گرج  چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس موسمی صورتحال کے دوران کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی و وسطی پنجاب، شمال مشرق بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ژالہ باری کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

ژالہ باری کا دائرہ کار

اسلام آباد اور گرد و نواح میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے علاوہ ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اسی طرح پنجاب کے کئی اضلاع جن میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، قصور، فیصل آباد اور ڈی جی خان شامل ہیں، میں بھی ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، مردان اور دیگر علاقوں میں ژالہ باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی متعدد مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں شدید بارش کے ساتھ چھوٹے برفیلے اولے گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

بلوچستان کے ژوب، موسیٰ خیل، کوئٹہ، قلات اور خضدار سمیت بعض علاقوں میں شام یا رات کے وقت ژالہ باری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

احتیاطی تدابیر کی ضرورت

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ژالہ باری کے باعث فصلوں، گاڑیوں، گھروں کی چھتوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، لہٰذا کسانوں اور شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال

گزشتہ روز بھی کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی و وسطی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں آندھی، جھکڑ، گرج چمک اور بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ مظفرآباد، نارووال، سیالکوٹ، لاہور اور گوجرانوالہ میں نمایاں بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی اپیل

محکمہ موسمیات نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تاکہ ژالہ باری موسمی شدت سے ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

admin

Recent Posts

گلگت بلتستان میں دو ہفتوں کے دوران مارخور کے غیر قانونی شکار کا دوسرا واقعہ

گلگت بلتستان میں مارخور کا غیر قانونی شکار دو ہفتوں میں دوسرا واقعہ، جنگلی حیات…

15 hours ago

شہر اور کوپ30: آب و ہوا کی جنگ کا نیا دور

دنیا موسمیاتی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتی جب تک شہر، میئرز اور مقامی اداروں…

15 hours ago

کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا نقصان

قدرتی آفات کے باعث کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا سالانہ نقصان…

2 days ago

دنیا کی بڑھتی شہری توسیع اور کراچی

عالمی شہری توسیع تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کراچی موسمیاتی خطرات، آبادی دباؤ، شہری…

3 days ago

ہنزہ ہینگنگ گلیشیر خطرے کی زد میں

ہنزہ کا ہینگنگ گلیشیر موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور برفانی تودوں کے بڑھتے واقعات سے خطرے…

4 days ago

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ، زبوں حال قدیم عمارتیں اور ثقافتی ورثے کو بچانے…

5 days ago

This website uses cookies.