گرمی برقرار، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلاام آباد، 27 مئی 2025 (فرحین نمائندہ)  ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جبکہ بعض بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب اور شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

بدھ کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم جبکہ شام اور رات میں جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کرم کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، البتہ مری، گلیات اور ڈیرہ غازی خان کے گردونواح میں دوپہر کے بعد تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔

سندھ میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ساحلی علاقوں میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی گرم اور خشک موسم رہے گا، تاہم شمال مشرقی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی رہی، تاہم اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 26 ملی میٹر، پشاور ایئرپورٹ پر 23 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 18 ملی میٹر جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج کے ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
جیکب آباد میں سب سے زیادہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو میں 48 جبکہ شہید بینظیرآباد، سکرنڈ اور موہنجوداڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید گرمی اور ممکنہ آندھی/ژالہ باری سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

admin

View Comments

  • I was recommended this blog via my cousin. I'm now not
    sure whether or not this submit is written through him as
    no one else realize such distinctive about my trouble.
    You're wonderful! Thanks!

Recent Posts

گلگت بلتستان میں دو ہفتوں کے دوران مارخور کے غیر قانونی شکار کا دوسرا واقعہ

گلگت بلتستان میں مارخور کا غیر قانونی شکار دو ہفتوں میں دوسرا واقعہ، جنگلی حیات…

15 hours ago

شہر اور کوپ30: آب و ہوا کی جنگ کا نیا دور

دنیا موسمیاتی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتی جب تک شہر، میئرز اور مقامی اداروں…

15 hours ago

کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا نقصان

قدرتی آفات کے باعث کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا سالانہ نقصان…

2 days ago

دنیا کی بڑھتی شہری توسیع اور کراچی

عالمی شہری توسیع تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کراچی موسمیاتی خطرات، آبادی دباؤ، شہری…

3 days ago

ہنزہ ہینگنگ گلیشیر خطرے کی زد میں

ہنزہ کا ہینگنگ گلیشیر موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور برفانی تودوں کے بڑھتے واقعات سے خطرے…

4 days ago

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ، زبوں حال قدیم عمارتیں اور ثقافتی ورثے کو بچانے…

5 days ago

This website uses cookies.