گلگت بلتستان میں پہلی پی سی ایف کلائمیٹ یوتھ سمٹ کا انعقاد

گلگت: (نامہ نگار) پروگریسو کلائمٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں پہلی “کلائمیٹ یوتھ سمٹ 2025” کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ماحولیاتی ماہرین، نوجوان قائدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور حکومتی افسران نے شرکت کی۔ سمٹ 12 جولائی کو تاریخی اولڈ اسمبلی ہال، چنار باغ گلگت میں منعقد ہوا۔

“نوجوان، گلیشیئرز اور مستقبل: پہاڑوں میں ماحولیاتی مزاحمت کی تعمیر” کے عنوان سے منعقدہ اس سمٹ کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات، بالخصوص گلیشیئرز کے تحفظ اور نوجوانوں کے کردار پر غور و فکر کرنا تھا۔

سمٹ میں گلگت بلتستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی، جرمن ریڈ  کراس، ، سرینا ہوٹلز،  پاکستان سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ، ڈیبلو ڈیبلو ایف، جز  اور دیگر اداروں نے معاونت فراہم کی۔

 جی بی سی پی اے کے ڈائریکٹر جناب خادم حسین نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں 13,000 گلیشیئرز ہیں جن میں سے 8,400 گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مقامی علم کے فروغ اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر زور دیا۔

دو اہم پینل مباحثوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ پہلے پینل میں نوجوانوں کی قیادت میں ماحولیاتی اقدامات اور گرین انٹرپرینیورشپ پر گفتگو کی گئی، جبکہ دوسرے پینل میں گلیشیئر پگھلنے اور پانی کی کمی جیسے چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا۔

 پی سیکے بانی اور سی ای او توصیف خان نے کہا کہ یہ سمٹ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور موسمیاتی حل تلاش کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کے ذریعے نوجوانوں اور پالیسی سازوں کے درمیان بہتر روابط قائم کیے جا سکتے ہیں۔

شریک اداروں کے نمائندوں نے بھی ماحولیاتی تحفظ میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

محترمہ ثریا زمان، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں۔

تقریب کا اختتام نائب صدر پی سی ایف گلگت بلتستان محترمہ صفیہ کلثوم کے کلماتِ تشکر اور معزز مہمانوں میں یادگاری تحائف کی تقسیم سے ہوا۔ آخر میں نیٹ ورکنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جہاں نوجوان شرکاء اور ماہرین نے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

admin

Recent Posts

گلگت بلتستان میں دو ہفتوں کے دوران مارخور کے غیر قانونی شکار کا دوسرا واقعہ

گلگت بلتستان میں مارخور کا غیر قانونی شکار دو ہفتوں میں دوسرا واقعہ، جنگلی حیات…

16 hours ago

شہر اور کوپ30: آب و ہوا کی جنگ کا نیا دور

دنیا موسمیاتی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتی جب تک شہر، میئرز اور مقامی اداروں…

17 hours ago

کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا نقصان

قدرتی آفات کے باعث کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا سالانہ نقصان…

2 days ago

دنیا کی بڑھتی شہری توسیع اور کراچی

عالمی شہری توسیع تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کراچی موسمیاتی خطرات، آبادی دباؤ، شہری…

3 days ago

ہنزہ ہینگنگ گلیشیر خطرے کی زد میں

ہنزہ کا ہینگنگ گلیشیر موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور برفانی تودوں کے بڑھتے واقعات سے خطرے…

4 days ago

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ، زبوں حال قدیم عمارتیں اور ثقافتی ورثے کو بچانے…

5 days ago

This website uses cookies.