موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان


پاکستان کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ اثرانداز ہو رہا ہے جو آج شام اور رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کا راج برقرار رہے گا۔ دن کے اوقات میں شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ صبح کے اوقات میں وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، چترال، دیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان، زیر یں خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، مری اور گلیات میں موسلادھار بارش اور شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسم کی موجودہ صورتحال کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور بالائی علاقوں میں سفر کرنےسے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

admin

Recent Posts

گلگت بلتستان میں دو ہفتوں کے دوران مارخور کے غیر قانونی شکار کا دوسرا واقعہ

گلگت بلتستان میں مارخور کا غیر قانونی شکار دو ہفتوں میں دوسرا واقعہ، جنگلی حیات…

18 hours ago

شہر اور کوپ30: آب و ہوا کی جنگ کا نیا دور

دنیا موسمیاتی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتی جب تک شہر، میئرز اور مقامی اداروں…

18 hours ago

کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا نقصان

قدرتی آفات کے باعث کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا سالانہ نقصان…

2 days ago

دنیا کی بڑھتی شہری توسیع اور کراچی

عالمی شہری توسیع تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کراچی موسمیاتی خطرات، آبادی دباؤ، شہری…

3 days ago

ہنزہ ہینگنگ گلیشیر خطرے کی زد میں

ہنزہ کا ہینگنگ گلیشیر موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور برفانی تودوں کے بڑھتے واقعات سے خطرے…

4 days ago

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ، زبوں حال قدیم عمارتیں اور ثقافتی ورثے کو بچانے…

5 days ago

This website uses cookies.