محکمہ موسمیات نے مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی خطرہ ہے۔ سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش اور برفباری کے دوران محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش اور برفباری مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی جہاں بارش 59 ملی میٹر جبکہ 19 انچ تک برف باری ہوئی۔
لہہ میں منفی 09، پاڑاچنار، بگروٹ، کالام میں منفی 03 جبکہ استور، گوپس اور مالم جبہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر درمیانی سے شدید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 اور کم سے کم 18،اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 اور کم سے کم 08 جبکہ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
سیاح حضرات غیر ضروری سفر سے گریز کری، پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران احتیاط کریں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
کنراج میں صاف پانی کا بحران انسانی صحت، تعلیم اور بقا کے لیے سنگین خطرہ…
محکمہ جنگلی حیات ہر سال ایسے جنگلی جانوروں کی ٹرافی ہنٹنگ کا لائسنس جاری کرتا…
سندھ طاس معاہدہ اور پاکستان کا پانی کا بحران اقوام متحدہ کے اصولوں، انسانی حقِ…
پاکستان پانی بحران کے دہانے پر: اے ڈی بی کی اے ڈبلیو ڈی او-2025 رپورٹ…
کراچی کا موسم اور فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی، سرد اور خشک موسم…
ایمازون کی مچھلی پاکستان کے آبی نظام اور ماہی گیروں کے روزگار کے لیے خاموش…
This website uses cookies.