اسلام آباد میں رواں ہفتے منگل کی رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔
بارش کے ساتھ وقفے وقفےسے سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ اس وقت شہر درجہ حرارت کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔محمکہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے اسلام آباد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11 جبکہ کم سےکم 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق آ ئندہ ہفتے پیر کے روز اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
بارش کے بعد اسلام آباد میں اجڑے ہوئے درخت ایسے نکھر گئے ہیں جیسے طویل عرصےسے بارش کے منتظر ہوں۔ ہر طرف ہریالی ہی ہریالی دکھائی دے رہی ہےجبکہ بادلوں کی او ٹ میں چھپی ہوئی مارگلہ کی پہاڑیاں کیا ہی دل کش منظر پیش کرتی ہیں جس کی مثال شاذ و نادر ہی ملتی ہے۔
گلگت بلتستان میں مارخور کا غیر قانونی شکار دو ہفتوں میں دوسرا واقعہ، جنگلی حیات…
دنیا موسمیاتی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتی جب تک شہر، میئرز اور مقامی اداروں…
قدرتی آفات کے باعث کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا سالانہ نقصان…
عالمی شہری توسیع تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کراچی موسمیاتی خطرات، آبادی دباؤ، شہری…
ہنزہ کا ہینگنگ گلیشیر موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور برفانی تودوں کے بڑھتے واقعات سے خطرے…
کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ، زبوں حال قدیم عمارتیں اور ثقافتی ورثے کو بچانے…
This website uses cookies.