ماحولیاتی رپورٹس

رانو ریچھ کی منتقلی: سندھ حکومت کا غیر مقامی جانوروں کی امپورٹ پر پابندی کا اعلان

رانو ریچھ کی گلگت منتقلی اور غیر مقامی جانوروں کی امپورٹ پر پابندی کی سمری کابینہ کو ارسال کی جائے۔ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ

سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت کراچی زو میں موجود رانو ریچھ کی گلگت بلتستان منتقلی کے عمل پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں منتقلی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات، میونسپل کمشنر کے ایم سی، کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ جاوید مہر، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے نمائندگان اور دیگر ماہرینِ جنگلی حیات نے شرکت کی۔ اجلاس کو رانو کی منتقلی کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے اجلاس کو بتایا کہ رانو کی منتقلی کے لیے تمام حفاظتی معیار پر پورا اترنے والا خصوصی آہنی پنجرہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ جنگلی حیات کے ماہرین اور ٹرینرز روزانہ کی بنیاد پر رانو کی تربیت میں مصروف ہیں تاکہ وہ منتقلی کے لیے تیار ہو سکے۔

کراچی زو کی رانو ریچھ کی گلگت بلتستان منتقلی — سندھ حکومت اور وائلڈ لائف ماہرین کا تاریخی اقدام جنگلی حیات کے تحفظ کی نئی مثال۔

تربیتی ٹیم میں کراچی زو کے ڈاکٹر عامر اور مسز عابدہ رئیس، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے رینجرز عباس، انیس اور ثناء راجہ جبکہ سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ٹرینر عابد شامل ہیں۔

ماہرین نے آگاہ کیا کہ رانو کا رویہ مثبت ہے اور وہ تربیت پر خوشگوار ردِ عمل ظاہر کر رہی ہے۔ رانو نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹرینر ثناء راجہ سے دوستی قائم کر لی ہے اور وہ روزانہ اس کے آنے کا انتظار کرتی ہے۔ رانو کو ثناء کے ہاتھ سے شہد کھانا بھی پسند آگیا ہے، جو اس کے اعتماد اور رویے میں بہتری کی علامت ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ہدایت دی کہ رانو کو منتقلی کے دوران زور زبردستی یا بے ہوشی کی حالت (Sedation) میں منتقل نہ کیا جائے بلکہ تربیت کے ذریعے اسے خود اپنی مرضی سے پنجرے میں آنا سکھایا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت دی کہ منتقلی کے پورے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے تاکہ شفافیت اور ریکارڈ کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ وائلڈ لائف کو ہدایت دی کہ اسلام آباد میں بھی رانو کی منتقلی سے متعلق تمام انتظامات مکمل کیے جائیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق رانو کو پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور دوسرے مرحلے میں گلگت بلتستان منتقل کیا جائے گا۔

مزید برآں ، چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ وائلڈ لائف کو ہدایت دی کہ صوبائی کابینہ کو صوبے میں غیر مقامی (Exotic) جانوروں کی امپورٹ پر مکمل پابندی کی سمری ارسال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقامی جانور اپنے قدرتی ماحول سے دور رہ کر ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں، اس لیے ان کی خریداری اور نمائش غیر اخلاقی عمل ہے۔

چیف سیکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ کے رینجرز عباس، انیس اور ثناء راجہ جبکہ سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے ٹرینر عابد شامل ہیں۔ پاکستان مختلف بین الاقوامی معاہدوں جیسے کہ
Convention on the Conservation of Migratory Species of Wild Animals (CMS)، Convention on International Trade in Endangered Species of Wild Fauna and Flora (CITES) اور Convention on Biological Diversity (CBD)
کا رکن ہے، جن میں جنگلی حیات کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کی بقا پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لسبیلہ زرعی میلہ 2025: پائیدار زراعت اور موسمیاتی تبدیلی کا حل

برفانی چیتا خطرے میں

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ صوبے کے تمام چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں جنگلی حیات کے تحفظ اور جانوروں کی فلاح کو یقینی بنایا جائے، تاکہ مقامی اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ان کے ساتھ اخلاقی اور محفوظ رویہ اختیار کیا جا سکے۔

admin

Recent Posts

گلگت بلتستان میں دو ہفتوں کے دوران مارخور کے غیر قانونی شکار کا دوسرا واقعہ

گلگت بلتستان میں مارخور کا غیر قانونی شکار دو ہفتوں میں دوسرا واقعہ، جنگلی حیات…

14 hours ago

شہر اور کوپ30: آب و ہوا کی جنگ کا نیا دور

دنیا موسمیاتی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتی جب تک شہر، میئرز اور مقامی اداروں…

14 hours ago

کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا نقصان

قدرتی آفات کے باعث کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا سالانہ نقصان…

2 days ago

دنیا کی بڑھتی شہری توسیع اور کراچی

عالمی شہری توسیع تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کراچی موسمیاتی خطرات، آبادی دباؤ، شہری…

3 days ago

ہنزہ ہینگنگ گلیشیر خطرے کی زد میں

ہنزہ کا ہینگنگ گلیشیر موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور برفانی تودوں کے بڑھتے واقعات سے خطرے…

4 days ago

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ، زبوں حال قدیم عمارتیں اور ثقافتی ورثے کو بچانے…

5 days ago

This website uses cookies.