فروزاں ماحولیاتی رپورٹس

سری لنکا ٹورزم روڈ شوکراچی2025: نئی سیاحتی شراکت کا آغا

سری لنکا ٹورزم روڈ شو کراچی 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے سیاحتی تعاون اور ایم آئی سی ای ٹورزم کی جھلک

سری لنکا ٹورزم روڈ شوکراچی2025 میں سیاحت، کاروبار اورایم آئی سی ایٹورزم میں نئی شراکت کا آغاز ہوا، پاکستان کی مارکیٹ کی اہمیت مزید بڑھ گئی

پاکستانی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی مسلسل کوششوں کے تحت سری لنکا ٹورزم نے 10 دسمبر 2025 کو کراچی میں بی ٹو بی سری لنکا ٹورزم روڈ شوکراچی2025اور نیٹ ورکنگ ایوننگ کا انعقاد کیا۔

یہ ایونٹ سری لنکا کنونشن بیورو (ایس ایل سی بی) کی جانب سے وزارتِ خارجہ، فارن ایمپلائمنٹ اور ٹورزم کے تحت، سری لنکا کے قونصل خانے کراچی اور سری لنکن ایئر لائنز کے اشتراک سے منعقدکیا گیا۔

سری لنکا ٹورزم روڈ شوکراچی2025 —- کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوا

یہ اقدام پاکستان،جو سری لنکا کی اہم ترین ٹورزم مارکیٹس میں سے ایک ہے، سری لنکا کی موجودگی اور رسائی میں اضافہ کرنے کی ایس ایل سی بی کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

سری لنکا ٹورزم روڈ شوکراچی2025 کا بنیادی مقصد سری لنکا کو ایک سال کے لیے موزوں سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرنا تھا، جو سیاحت سے وابستہ تمام شعبوں،لیژر ٹورزم، کاروباری سفر، اور ایم آئی سی ای (میٹنگز، انسنٹوز، کانفرنسز اور ایگزیبیشنز)کے لیے یکساں طور پر پرکشش ہے۔ ایونٹ میں اس بات پر زور دیا گیاکہ سری لنکا مکمل طور پر لیژر، بزنس اور ایم آئی سی ای سیاحتی سرگرمیوں کے لیے تیار ہے۔

سری لنکا ٹورزم روڈ شوکراچی2025 میں ملک کی سیاحتی ورائٹی، انڈسٹری کی مضبوطی، پائیدار ترقی، گرمجوش مہمان نوازی اور پاکستان کے ساتھ جغرافیائی قربت کو بھی نمایاں کیا گیا۔

سری لنکا کی ٹورزم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے وفد، جس میں معروف ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کمپنیاں شامل تھیں، نے پاکستانی ٹریول ٹریڈ کے ساتھ مفید بی ٹو بی ملاقاتیں کیں۔

تقریب میں 75 سے زائد شرکاء ٹریول ایجنٹس، انڈسٹری لیڈرز، اور سیاحت سے جڑے اسٹیک ہولڈرزنے شرکت کی، جس سے کاروباری روابط کو فروغ ملا اور سری لنکا کی بطور ایک پرکشش اور ہمہ جہت سیاحتی مقام کی ساکھ مزید مضبوط ہوئی۔

سن2025 میں پاکستان سے سری لنکا آنے والے سیاحوں کی تعداد 20,701 تک پہنچ گئی، جو ایک مثبت بڑھتا ہوا رجحان ہے۔ بہتر فضائی رابطوں، آسان ویزا پالیسیوں اور بیرونِ ملک سفر میں اضافے نے پاکستان کو سری لنکا کے لیے ایک مضبوط مارکیٹ بنا دیا ہے۔

اس وقت سری لنکن ایئر لائنز پاکستان سے کولمبو کے لیے ہفتہ وار آٹھ براہِ راست پروازیں،چار کراچی سے اور چار لاہور سے چلا رہی ہے، جو لیژر اور کاروباری مسافروں کے لیے بہترین سہولت مہیاکرتی ہیں۔

تقریب میں سری لنکن روایتی ڈانس گروپ نے بھی پرفارم کیا، جس نیپروگرام میں ثقافتی رنگ بھرنے کے ساتھ سری لنکا کی ورثے سے بھرپور روایات کو پیش کیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ معروف پاکستانی میڈیا اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں نے سری لنکا کی بدلتی ہوئی سیاحتی سمت کو مزید اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنجیوا پٹھی ولا، قونصل جنرل سری لنکا کراچی نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ ثقافتی، مذہبی اور تاریخی تعلقات کا ذکر کیا اور پاکستانی مسافروں کو سری لنکا کی قدرتی خوبصورتی، ورائٹی اور گرمجوش مہمان نوازی کا تجربہ کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے نومبر 2025 میں طوفان ”دِتواہ” کے بعد پاکستان کی انسانی ہمدردی پر مبنی مدد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دھیرا ہیٹی آراچی، چیئرمین ایس ایل سی بی نے پریزنٹیشن کے ذریعے سری لنکا کی لیژر اور ایم آئی سی ای سہولیات کی جامع جھلک پیش کی اور ایم آئی سی ای مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی بتایا۔

سری لنکا ٹورزم روڈ شو کراچی 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے سیاحتی تعاون اور ایم آئی سی ای ٹورزم کی جھلک

دھیرا ہیٹی آراچی نے پاکستان کو دونوں شعبوں کے لیے انتہائی اہم مارکیٹ قرار دیا۔

رووان وِجیکون، منیجر پاکستان سری لنکن ایئر لائنز نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فضائی رابطوں کے فروغ اور مسافروں کے لیے خصوصی کرایوں کے ذریعے سیاحت کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسافروں کی لیژر، ایم آئی سی ای اور ثقافتی سیاحت میں دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

سری لنکا ٹورزم روڈ شو کراچی 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے سیاحتی تعاون اور ایم آئی سی ای ٹورزم کی جھلک
سری لنکا ٹورزم روڈ شو کراچی 2025 میں سیاحت، کاروبار اور ایم آئی سی ای ٹورزم میں نئی شراکت کا اعلان__رووان وِجیکون، منیجر پاکستان سری لنکن ایئر لائنز

سری لنکا ٹورزم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تیزی سے بڑھتی ہوئی آؤٹ باؤنڈ مارکیٹ ہے، جہاں کے مسافر مستند، بامقصد اور متنوع تجربات کے متلاشی ہیں۔ اپنی ثقافت، فطرت، ورثے، کاروباری مواقع، ویلنَس اور ایڈونچر کے امتزاج کے ساتھ سری لنکا ان تمام توقعات پر پورا اترنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا کی حالیہ آفات اور موسمیاتی تباہی

شہر اور کوپ30: آب و ہوا کی جنگ کا نیا دور

کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد سری لنکا ٹورزم روڈ شوکراچی2025 ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیاحت اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی دوستی کو فروغ دینے اور تعاون، ترقی اور سیاحتی بہتری کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔

سری لنکا ٹورزم روڈ شو کراچی 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے سیاحتی تعاون اور ایم آئی سی ای ٹورزم کی جھلک
میں سری لنکا جانے کے لئے ایئر ٹکٹ جیتنے والا خوش نصیب امیدوار Lucky Draw

اپنا تبصرہ لکھیں