کراچی میں ماحولیاتی مسائل اور تحقیقاتی صحافت پر ورکشاپ کا انعقاد

رپورٹ : فرحین، نمائندہ خصوصی اسلام آباد

کراچی: ماحولیات تبدیلوں کی وجہ سے خواتین کو درپیش مسائل کے متعلق میڈیا میں آگاہی بہت ہی کم ہے،یہ بات سیئنر صحافی مبشر بخاری نے کراچی میں منعقد تین روزہ میڈیا ٹریننگ ورک شاپ میں کہی۔ جس کا انعقاد میڈیا فاؤنڈیشن 360 اور امریکی قونصل خانے کے اشتراک سے ایک ہوٹل میں کیا گیا۔

ماحولیاتی رپورٹنگ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا میں ماحولیاتی مسائل کو بھی زیادہ اجاگر نہیں کیا جاتا۔ اس کی ایک وجہ اداروں کی پالیسیاں اور سیاست پر زیادہ توجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ابھی تک انسانی دماغ کا نعم البدل ثابت نہیں ہوسکی، میڈیا میں صحافیوں کے لیے رپورٹنگ کے حوالے سے تربیت کی بہت ضرورت ہے۔

ورک شاپ کا موضوع “رپورٹنگ کے ذریعے پاک امریکہ تعلقات کا فروغ”تھا۔ جس میں پرنٹ، الیکٹرونک اور ڈیجیٹل میڈیا کہ 25 صحافیوں نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں صحافت کے مختلف پہلوؤں جیسے فیکٹ چیکنگ، اخلاقی رپورٹنگ، اور ایسے مسائل کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا جنہیں عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

سینئر صحافی لبنا جرار نے فیکٹ چیکنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں حقائق کی تصدیق صحافت کا لازمی جزو بن چکی ہے- انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف صحافیوں کی ساکھ مضبوط کرتی ہے بلکہ عوام کو درست معلومات فراہم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

ورک شاپ میں بنیادی طور پر “تحقیقاتی صحافت” کے فروغ پر زور دیا گیا۔ اور” یو ایس ایڈ” پروگرام  کے تحت سندھ میں جاری منصوبوں کے بارے میں آ گاہی فراہم کی گئی۔

admin

Recent Posts

ٹرافی ہنٹنگ سیزن: ہمالیائی آئی بیکس شکار ہوگیا

محکمہ جنگلی حیات ہر سال ایسے جنگلی جانوروں کی ٹرافی ہنٹنگ کا لائسنس جاری کرتا…

23 hours ago

سندھ طاس معاہدہ، پاکستان اور پانی کا بحران

سندھ طاس معاہدہ اور پاکستان کا پانی کا بحران اقوام متحدہ کے اصولوں، انسانی حقِ…

2 days ago

پاکستان پانی بحران کے دہانے پر: اے ڈی بی رپورٹ کا سنگین انتباہ

پاکستان پانی بحران کے دہانے پر: اے ڈی بی کی اے ڈبلیو ڈی او-2025 رپورٹ…

3 days ago

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 9 ڈگری تک گر گیا

کراچی کا موسم اور فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی، سرد اور خشک موسم…

3 days ago

ایمازون کی مچھلی پاکستان تک کیسے پہنچی؟

ایمازون کی مچھلی پاکستان کے آبی نظام اور ماہی گیروں کے روزگار کے لیے خاموش…

4 days ago

فوسل فیول اخراج کنندگان: جب فصلیں ڈوبیں اور منافع محفوظ رہا

پاکستان اور فلپائن کے کسان فوسل فیول اخراج کنندگان کے خلاف عدالتوں میں۔ یہ موسمیاتی…

5 days ago

This website uses cookies.