فروزاں ماحولیاتی خبریں

محکمہ موسمیات کی ملک میں شدید سردیوں کی افوہوں کی تردید

محکمہ موسمیات

پاکستان موسم سرما 2025 میں شدید سردی کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت معمول سے زیادہ اور بارش کم ہوگی۔

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی فرحین العاص) پاکستان محکمہ موسمیات نے ملک میں شدید سردیوں کی افوہوں کی تردید کردی۔
محکمہ موسمیات نے حالیہ سوشل میڈیا رپورٹس اور غیر مصدقہ دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں برس انتہائی یا ریکارڈ توڑ سردیوں کے امکانات نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرکاری موسمیاتی ماڈلز اور عالمی ڈیٹا کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے۔ کہ دسمبر سے فروری کے دوران درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ اور بارش معمول سے کم یا معمول کے مطابق رہے گی۔

موسم سرما کی صورتحال


محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق رواں موسمِ سرما میں شدید ٹھنڈ یا برفباری کے طویل سلسلے کے امکانات نہیں ہیں۔

درجہ حرارت معمول سے کچھ زیادہ دیے گا تاہم مغربی ہواؤں کے گزرنے سے صرف عارضی سرد لہریں ہونگی۔

جبکہ بارش اور برفباری کی سرگرمی معمول سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

لا نینا کے اثرات

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحرالکاہل میں لا نینا کے کمزور سے درمیانے درجے کے اثرات موجود ہیں۔

یہ عالمی موسمیاتی رجحان عام طور پر جنوبی اور جنوب مغربی ایشیا میں سردیوں کی شدت اور بارش کے نظاموں کو کمزور کر دیتا ہے۔

اسی باعث پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے رواں برس نسبتاً معتدل موسم کا سامنا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

موسمیاتی تبدیلی کا عالمی بحران: انسانیت کا بڑا امتحان

فطرت پر مبنی حل: دریا کنارے پودے لگا کر زمین کو سیلاب سے بچائیں

اکتوبر تا دسمبر 2025 کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے سیزنل آؤٹ لک کے مطابق

شمالی علاقوں (گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب) میں بارش معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم جنوبی پاکستان (سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان) میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں