فروزاں

کراچی میں آباد ہاؤس نمائش 2025: سعید غنی کا تعمیراتی شعبے کے فروغ پر زور

آباد ہاؤس نمائش2025

آباد ہاؤس نمائش 2025 میں سعید غنی نے تعمیراتی شعبے کی ترقی اور نئے قوانین پر زور دیا۔ چھوٹے بلڈرز کے لیے نئے مواقع کھلنے کی توقع۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آباد ہاؤس میں تعمیراتی مٹیریل کی نمائش (آباد ہاؤس نمائش 2025) کے دوسرے روز صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے نمائش کا دورہ کیا اور نمائش میں لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایس بی سی اے کی ڈی جی مذمل حسین ہالیپوٹو، آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی، سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، وائس چیئرمین طارق عزیز ، چیئرمین سدرن ریجن احمداویس تھانوی اور بلڈرز اور نمائش کے وزیٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آباد ہاؤس نمائش 2025

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آباد کی جانب سے کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ آباد کے ممبران کاروبار کرتے ہیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کاروبار کے فروغ کے لیے قوانین بنائے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تاہم کرپشن کے خاتمے اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نیا قانون بنایا جا رہا ہے۔

سعید غنی نے مزیدکہا کہ آباد ہاؤس نمائش 2025 میں تعمیراتی شعبے کی کئی معروف کمپنیاں موجود ہیں جو کم قیمت پر معیاری سامان فروخت کررہی ہیں۔ اور ایسی سرگرمیاں ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں۔

آباد ہاؤس نمائش 2025

انھوں نے واضح کیا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کاروبار کے فروغ کے لیے قوانین بنائے۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستانی میں کئی اہم شعبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

نتیجہ یہ نکلا ہے کہ سندھ میں عمارتوں کی تعمیر کے پیمانے دیگر صوبوں سے مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتیں۔

لہذا اگر اپروول کے باوجود غیر قانونی عمارت تعمیر ہوجائے تو اس میں خریدار ذمے دار نہیں ہوتا کیونکہ عام شہری بلڈر پر بھروسہ کرتا ہے۔ نسلہ ٹاور اور پویلین جیسے معاملات میں بلڈنگ گرانے کے بجائے خالی کرائی جانی چاہیے تھی۔

ایسے فیصلوں سے تعمیراتی شعبے میں بداعتمادی پیدا ہوتی ہے ۔ انہونں نے تسلیم کیا کہ نسلہ اور پوویلین کی مسماری کے بعد کراچی کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا اعتماد مجروح ہوا۔

سعید غنی نے کہا کہ زمینوں کی نیلامی اور ٹیکس سے متعلق قوانین پر کام جاری ہے جبکہ کے ڈی اے اور سی ایل اے کے اقدام کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ آباد کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نیب کی فائلیں ہر دور میں بنتی رہتی ہیں۔

آباد ہاؤس نمائش 2025

خورشید شاہ پر 300 اکاونٹس کا الزام لگایا گیا لیکن حقیقت تین نکلے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دنیا بھر کے ادارے سراہتے ہیں اور سیلاب زدگان کی مدد کے لیے یہ بہترین نظام ہے۔

اس موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ کہ ماضی میں آباد کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں نمائش کا انعقاد کیا جاتا رہا تاہم اس بار ان ہاوس ایکسپو کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی فیس فی کمپنی صرف ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے تاکہ چھوٹی کمپنیوں کو بھی کاروباری مواقع فراہم ہوں اور ان کا کام آگے بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں

کیااقوامِ متحدہ کا گلوبل اسٹاک ٹیک پاکستان کو موسمیاتی بحران سے بچا پائے گا؟

اسلام آباد میں کلائمیٹ یوتھ سمٹ 2025کا انعقاد

انھوں نے مزیدکہا کہ صوبائی وزیر اور ہم سندھ بلڈنگ کنٹرول کے ادارے کو نئی سمت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ نئے بائی لاز تیار کیے گئے ہیں جن پر عملدرآمد کی توقع ہے۔

چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات سازگار نہیں اور سب سے زیادہ دباؤ تعمیراتی شعبے پر ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زمینوں کی نیلامی باقاعدگی سے ہوتی ہے مگر سندھ میں ایسا عمل نظر نہیں آتا حالانکہ متعلقہ قانون موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں 12 ملین گھروں کی کمی ہے اور اگر تعمیراتی صنعت کو فعال کیا جائے تو لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ ن

آباد ہاؤس نمائش 2025 میں تعمیراتی صنعت سے وابستہ 22 کمپنیوں نے اپنی اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں