فروزاں میں کیسے لکھا جائے؟

ماحولیات پر 2006سے مسلسل شائع ہونے والا پاکستان کا واحد ماہنامہ

ہمارے لیے لکھیں

موسمیاتی اور ماحولیاتی مسائل پر اردو میں اپنے مضامین اور رپورٹس ان ہدایت کے مطابق بھیجیں تا کہ آپ کی ارسال کردہ تحریر جلد شائع کی جا سکے

اپنی تحریر صرف ایک مرتبہ بھیجیں اور اس کو کم از کم دو مرتبہ خود پڑھ کر فائنل کریں۔

اپنی تحریر کے ساتھ اپنا مکمل پتہ اور حالیہ تصویر بھی ارسال کریں جو آپ کی تحریر کے ساتھ لگائی جائے گی۔

آپ کی تحریر ان پیج یا ورڈ فارم میں ہونا چاہیے، پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھیجی گئی تحریر قابل قبول نہیں ہو گی۔

تحریر کی طوالت سات سو (700) سے پندرہ سو(1500) الفاظ کے درمیان ہونا چاہیے۔

اگر آپ کی بھیجی گئی تحریر پہلے کہیں اور شائع ہو چکی ہے تو اس کی مکمل تفصیل لازمی لکھیں۔

اگر آپ اپنے ضلع یا شہر کے کسی بھی موسمیاتی اور ماحولیاتی مسائل پر اپنی رپورٹ مرتب کر رہے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہو گا کہ اپنی رپورٹ میں موضوع سے متعلق دو ماہرین یا حکومتی عہدیدار کا تبصرہ ضرور شامل ہو۔

اداراتی ٹیم آپ کی تحریر کا جائزہ لے کر اس با ت کا فیصلہ کرے گی کہ آپ کی ارسال کردہ رپورٹ یا مضمون قابل اشاعت ہے یا نہیں۔ ادارہ ایسی رپورٹ اور مضمون شائع کرنے کو ترجیح دیتا ہے جو پہلے کہیں اور شائع نہ ہوئے ہوں۔

ایسا مواد جو کہ ادارتی پا لیسی کے خلاف ہو اسے حذف یا تبدیل کرنا اور بات کو واضع کرنے کے لیے متن میں تبدیلی کرنا کسی بھی ایڈیٹر کا اختیا ر ہوتا ہے، اگر آپ ایڈیٹر کے اس اختیار سے متفق نہیں ہیں تو براہ کرم اپنی تحریر کسی اور جگہ شائع کرنے کے لیے بھیجیں۔

اپنی تحریر اس ای میل ایڈریس پر بھیجیں

farozaankhi@gmail.com