رپورٹس

گرین سندھ فاؤنڈیشن کی پائیدار شجر کاری مہم

فروزاں رپورٹ

ہم ماحول بچانے نکلے ہیں – آؤ ہمارے ساتھ چلو

گرین سندہ فاؤنڈیشن کی جانب سے عوام میں شجرکاری کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کیلئے شجرکاری مہم جاری ہیں اس سلسلے میں شجرکاری ثقافتی تقریب منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے بانی ذوالفقارمگسی نے کہا کہ سندہ کی ثقافت کے تحفظ و فروغ کے ساتھ سندہ کو سرسبز بنانے کے لئے شجرکاری بھی ضروری ہے کیوں کہ شجرکاری آئندہ نسلوں کی بقا اور زرعی معیشیت کیپیداوار بڑھانے کا سبب ہے انہوں نے کہا کہ سندہ کی ثقافت کے پیغام کو عام کرنے کے ساتھ ماحولیاتی مسائل و موسمی تبدیلیوں سے بچنے کے لئے شجرکاری کی اہمیت و افادیت کے شعور کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے ہر فرد ثقافتی دن پہ ایک پودالگا کر سندہ دہرتی سے محبت کا اظہار کرے۔

شجرکاری مہم چلانے والی سماجی تنظیم گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم شجرکاری کے موقعے پر ملک کو سرسبز بنانے موسمیاتی اثرات سے محفوظ بنانیکے لییلاڑکانہ میں گرین فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ماحول دوست پودوں کی شجرکاری کی۔اس موقعے پر تنظیم کے بانی ذوالفقار مگسی نے کہا کہ ہم گرین پاکستان کی جدوجہد کر رہے ہیں،افسوس کی بات ہے کہ انتظامیہ شجرکاری کے لئے تعاون نہیں کر رہی ہے شجرکاری پروگراموں میں شرکت کی دعوت دینے کے باوجود وہ ناتو شرکت کیلئے ٹائم دے رہے ہیں اور نا ہی ملاقات کیلئے ٹائم دے رہے ہیں، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا حلقہ انتخاب میں منتخب عوامی نمائندوں کا یہ رویہ سوالیہ نشان ہے جس کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی،موسمیاتی اثرات سے محفوظ پاکستان ہماراعزم ہے ملت کا ہر فرد ملک کی خاطر پودے لگائے۔انھوں نےمئیر لاڑکانہ ایڈوکیٹ انور لہر کی لاڑکانہ شہر کیلئے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، گرین بیلٹ شجرکاری باغات کی بحالی کے ساتھ شہر کی بہتری کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

گرین سندھ فاؤنڈیشن آٹھ سال سے شجرکاری آگاہی کاشعور بیدار کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔گرین سندھفاؤنڈیشن کی جانب سے عوامی مئیر انور لہر سے لاڑکانہ میں شجرکاری کو مزید بہتر انداز میں کرنے کے حوالے سے گذشتہ پانچ ماہ سے مسلسل رابطہ کرنے کے باوجود وقت نہ دینا افسوس کی بات ہے جس سے شجرکاری کے میدان میں ہماری حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔

شجرکاری مہم چلانے والی سماجی تنظیم گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں ملک کو سرسبز بنانے موسمیاتی اثرات سے محفوظ کرنے اور عوام میں شجرکاری کی اہمیت و افادیت کا شعور بیدار کرنے کے لیے لاہوری محلہ لاژکانہ میں تنظیم کے بانی ذوالفقار مگسی نے ٹیم کے ساتھ ماحول دوست پودوں کی شجرکاری کی،اور فری پودے تقسیم کئے۔اس موقعے پر انھوں نے کہا کہ ہماراعزم گرین پاکستان، ماحولیاتی آلودگی،موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ پاکستان ہے اس لئے ہر فرد ملک کی خاطر پودے لگاکر اپنا قومی فریضہ ادا کرے۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک کو سرسبز بنانے اور موسمیاتی اثرات سے محفوظ کرنے کے لئے سرسبز پاکستان ہفتہ شجرکاری کے سلسلے میں طالبات میں شجرکاری کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ میں سرسبز پاکستان سرسبز سندھ شجرکاری تقریب منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل نفیس انصاری کالج کی سابقہ پرنسپل ارشاد عباسی نے کہا کہ درختوں و جنگلات کی کمی اربن فاریسٹ گرین بیلٹ نا ہونے کی وجہ سے ملک شدید موسمیاتی اثرات ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہو رہا ہے جس کے سبب گرمی کے ٹیمپریچر میں شدید اضافہ ہورہا ہے۔

ماحولیاتی مسائل سے بچنے کیلئے شجرکاری ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے ہر اسٹوڈنٹ ماحولیاتی رضاکار بن کر اپنے حصے کے پودے لگا کرشجرکاری کاپیغام عام کریں تاکہ ملک سرسبز اور ماحولیاتی اثرات سے محفوظ ہو سکے، اس موقعے پر شجرکاری آگاہی خدمات پر تنظیم کے بانی ذوالفقار مگسی کی جانب سے کالج کی پرنسپل نفیس انصاری کالج کی سابقہ پرنسپل ارشاد عباسی کو گرین ہیرو ایوارڈ دیا گیا اور کالج کے لان میں ماحول دوست پودوں کی شجرکاری کے ساتھ پودے تقسیم کئے گئے اس موقعے پر تمام کالج اسٹاف نے ہاتھوں میں پودے اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

شجرکاری مہم چلانے والی سماجی تنظیم گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک کو سرسبز بنانے اور موسمیاتی اثرات سے محفوظ کرنے کے لئے سرسبز پاکستان ھفتہ شجرکاری کے سلسلے میں طالبات میں شجرکاری کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے بیگم نصرت بھٹو گرلز کالج لاژکانہ میں شجرکاری تقریب منعقد کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او فاریسٹ ارشد حیدر کماریو،کالج کی پرنسپل ثمینہ ناز ابڑو نے کہا کہ شجرکاری دؤر حاضر کی ضرورت ہے،موسمیاتی اثرات ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پہ شجرکاری ایمرجنسی نافذ کرکہ شجرکاری کی جائے اور گرین بیلٹ اربن فاریسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ملک سرسبز اور ماحولیاتی اثرات سے محفوظ ہو سکے۔اس موقعے پر شجرکاری خدمات پر تنظیم کے بانی ذوالفقار مگسی کی جانب سے ڈی ایف او فاریسٹ ارشد حیدرکماریو کالج کی پرنسپل ثمینہ ناز ابڑو کو گرین ھیرو ایوارڈ دیا گیا اور کالج کے لان میں ماحول دوست پودوں کی شجرکاری کی گئی۔

گرین سندھ فاؤنڈیشن نے محسن ملت سابق گورنر حکیم محمد سعید شہید کے یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں پھل دار پودے لگائے۔ اس موقع پر تنظیم کے سربراہ ذوالفقار مگسی، راجہ غلام علی اور دیگر میڈیا نے کہا کہ حکیم محمد سعید شہید کا وژن ملک کی ترقی، قوم کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی فراہمی ہے۔

حکیم سعید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، جبکہ حکیم سعید کی قیادت میں ہمدرد فاؤنڈیشن نے غریب طلباء کو بنیادی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم کے لیے وظائف کے ذریعے مدد فراہم کی، ہمدرد یونیورسٹی کا قیام، طب کے شعبے میں جدید تحقیق کے لیے ہمدرد کمپنی کا قیام لایا گیا۔

شہید حکیم سعید کی فکر اور وژن کے تحت ان کی صاحبزادی سعدیہ راشد ملک و قوم کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محسن ملت حکیم سعید کی ملک و قوم کے لیے خدمات کے اعتراف میں ملک کو سرسبز و شاداب بنانے، ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی انحطاط کو روکنے کے لیے پودے لگائے گئے ہیں۔

سماجی تنظیم گرین سندھ فاؤنڈیشن نے لاڑکانہ میں جنرل پوسٹ آفس میں ماحول دوست پودا لگایا۔ اس موقع پر تنظیم کے سربراہ ذوالفقار مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات اور زمین کی بقا درختوں سے جڑی ہوئی ہے جب کہ موسمیاتی مسائل کے حل کے لیے ماحول دوست درخت لگانے چاہئیں۔ ہر سرکاری اور نجی ادارہ اپنے گاؤں اور علاقوں کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ آفسز کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہر پوسٹ آفس میں پودے لگائے جائیں گے جبکہ لاڑکانہ جی پی او جنرل پوسٹ آفس میں گزشتہ کئی سالوں سے پودے لگا کر سر سبز و شاداب بنایا گیا ہے۔

Leave a Comment