رپورٹ: ندیم آرائیں (بدین)
دورے کے دوران مقامی افراد نے دریا سندھ سے نکالی جانے والی غیر قانونی کینالز منصوبے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔
سنئیر سیاسی شخصیات سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں نے اظہر جمیل کی قیادت میں جی ڈی اے رہنما حسنین مرزا کے ہمراہ ساحلی علاقوں انڈس ڈیلٹا ایل بی او ڈی کے علاوہ کارپوریٹ فارمنگ کے لئے مختص کی گئی زمینوں کا دورہکیا۔ وفدنے سابق اسپیکر قومی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا مقامی افراد اور ماہی گیروں سے ملاقات کی اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ اور مشاہدہ کیا۔
کنسرن سٹیزن الائنس میں شامل ملک کی سنئیر سیاسی، سماجی، صحافتی شخصیات ماہر ماحولیات، آرکیالوجسٹ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے انسانی خدمت گار فیصل ایدھی، بزرگ سیاستدان اظہر جمیل، نامور عالمی شہرت یافتہ ارکولاجسٹ نوین بخاری، سنئیر صحافی اور ایکٹوسٹ سیدہ تحسین فاطمہ، سنئیر کالم نویس رکن سی پی این ای اور ماہر ماحولیاتمحمود عالم خالد، سجیل بخاری، روبینہ یاسمین اور دیگر نے جی ڈی اے رہنما حسنین مرزا اور سنئیر صحافیوں ریاض سہیل، شکیل سومرو، امر گرڑو، فہمیدہ ریاض اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ امیر آزاد پھنور کے ہمراہ انڈس ڈیلٹا، بدین کے ساحلی علاقوں احمد راجو، زیروپوائنٹ، بھگڑا میمن، عالمی رام سر سائیڈ میں شامل نرڑی جھیل، سندھ پر سومرو دورہ اقتدار کے دارالخلافہ اور تاریخی مقام روپا ماڑی میں واقع شہید دودو سومرو کے مزار لیفٹ بینک آؤٹ فال ڈرین (ایل بی او ڈی) کے علاوہ گرین پاکستان کے منصوبے کارپوریٹ فارمنگ کے لئے مختص کی گئی زمینوں کا دو روزہ دورہ کیا۔
اس موقع پر سیاسی سماجی شخصیات اور صحافیوں پر مشتمل وفد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور جی ڈی اے رہنما حسنین مرزا سے ان کی رہائش گاہ مورجھر فارم ہاؤس پر ملاقات کی جبکہ وفد کے ارکین نے حسنین مرزا اور ایڈوکیٹ امیر آزاد پھنور کے ہمراہ ساحلی علاقوں کے مقامی افراد، ماہی گیروں اور اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے موجودہ صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر مقامی افراد اور اسٹیک ہولڈر نے دریا سندھ کے ڈیلٹا اور سمندر میں دریا سندھ سے پانی کی عدم نکاسی، علاقے میں نہری پانی کی طویل عرصہ سے بدترین قلت،پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے علاوہ ایل بی او ڈی سیم نالہ کی علاقہ میں تباہ کاریوں سے علاقے میں زرعی اور ماہی گیری کی معشیت کو پہنچنے والے نقصانات کے باعث بے روزگاری اور غربت کے علاوہ دیگر جنم لینے والے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ وفد نے احمد راجو کے چک نمبر چار کے گوٹھ رمضان ملاح، 84 چک، گوٹھ نورو جت کے علاقہ میں گرین پاکستان کے کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کے لیے مختص علاقے میں صدیوں سے آباد قدیمی مکینوں سے ملاقات کی، اس موقع پر مقامی افراد، ماہی گیروں اور معزیزین علاقہ نے وفد کو اپنے مشکلات اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نسل در نسل یہاں آباد ہیں اور زمینوں کو آباد کر کے اپنے خاندانوں کی کفالت کے علاوہ زندگی کا گزر سفر کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا حکومت اور حکومتی نمائندوں کی عدم توجہ اور افسر شاہی کی غفلت کے باعث ساحلی علاقوں میں پینے اور زرعی استعمال کے پانی کی بدترین قلت کے علاوہ تعلیم صحت جیسی بنیادی سہولیات سے عوام محروم ہیں،علاقہ میں غربت بے روزگاری اور بیماریاں عام ہیں، اس موقع پر مقامی افراد اور اسٹیک ہولڈر نے سندھ حکومت کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ کے لیے ان کی زمینیں کمپنی کو الاٹ کر کے صدیوں سے آباد مکینوں کو بے دخل کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ ان زمینوں پر ہمارے درجنوں دیہات میں ہزاروں افراد آباد ہیں، ہماریسیکڑوں گھروں اور دیگر املاک کے علاوہ ہمارے آباؤ اجداد کے قدیمی قبرستان جس میں ہمارے پیارے مدفون ہیں،اس کے علاوہ بڑی تعداد میں مساجد اور اسکول کی عمارتیں موجود ہیں ان سب کو مسمار کر کے ہم کو زبردستی بے دخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا ہمارا جینا مرنا اس مٹی کے ساتھ ہے ہم اپنی جان قربان کر دیں گے پر اپنا گھر بار اور زمینیں خالی نہیں کریں گے، مقامی افراد نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے علاوہ پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوں پر نارضگی غم اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ووٹ پیپلزپارٹی کو دیا اور اب پیپلزپارٹی ہی ہماری دشمن بن چکی ہے۔
وفد کے دورے کے دوران مقامی افراد نے دریا سندھ میں سے نکالی جانے والی غیر قانونی کینالز کے منصوبے کے خلاف بھی بھرپور احتجاج کرتے ہوئے دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ نامنظور نامنظور کینالز نامنظور نامنظور کے پرجوش نعرے بازی کے علاوہ صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، وفاقی حکومت کے علاوہ پنجاب اور سندھ کی پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پر وفد میں شامل ملک کی نامور سیاسی سماجی صحافتی شخصیات نے دریا سندھ کے ڈیلٹا میں پانی کی شدید قلت کے باعث سمندری پانی کی ذد میں آنے والے ساحلی علاقوں میں زرعی، ماہی گیری اور ماحولیاتی تباہ کاری انسانی اور آبی حیات کو پہنچنے والے نقصانات کے علاوہ سرسبز پاکستان کے منصوبے کارپوریٹ فارمنگ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے زمین کی الاٹمنٹ کر کے آباد قدیمی مکینوں کو زمینوں اور گھروں سے بے دخل کرنے کے لئے نوٹس جاری کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ دریا سندھ سے نکالی جانے والی کینالز، کارپوریٹ فارمنگ سمیت دریائے سندھ کے ڈیلٹا اور ایل بی او ڈی سیم نالہ کی تباہ کاریوں سمیت دیگر عوام دشمن منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے ہر سطح پر بھرپور آواز بلند کریں گے۔
وفد نے اس موقع پر روپا ماڑی کے تاریخی مقام پر واقع شہید دودو سومرو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر مقامی سیاسی سماجی شخصیات پیروز خان شاہانی، بشیر احمد نوتکانی، ڈاکٹر علی نواز بھوت، ڈاڈا ادم ابڑو ابو طالب خاصخیلی، خادم شاہانی اور دیگر بھی دورے دوران ساتھ موجود تھے۔
ملک کی سیاسی،سماجی، صحافتی شخصیات، ماہر ماحولیات اور آرکیالوجسٹ کا انسانی خدمت کار فیصل ایدھی کے ساتھ انڈس ڈیلٹا اور ساحلی علاقوں کے دورہ کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور جی ڈی اے رہنما حسنین مرزا کے ہمراہ گروپ فوٹو۔