اسلام آباد 16 مئی 2025 | (نمائندہ خصوصی فرحین) پاکستان بھر میں گرمی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق 17 سے 20 مئی 2025 تک ملک کے بیشتر علاقے شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔ شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آئندہ دنوں کا موسم کیسا ہوگا؟
جمعہ کی رات ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ہفتہ کے دن ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
ہیٹ ویو الرٹ: کن علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگا؟محکمہ موسمیات کے مطابق 17سےب19 مئی کے دوران بالائی علاقے (اسلام آباد، وسطی/بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔
جنوبی علاقے (سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان) میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
اہم شہروں کا درجہ حرارت
شہر | کم سے کم | زیادہ سے زیادہ |
---|---|---|
اسلام آباد | 21°C | 40°C |
لاہور | 28°C | 43°C |
کراچی | 28°C | 36°C |
پشاور | 22°C | 42°C |
کوئٹہ | 17°C | 38°C |
ملتان | 28°C | 44°C |
فیصل آباد | 29°C | 43°C |
مری | 15°C | 27°C |
ریکارڈ شدہ درجہ حرارت
گزشتہ 24 گھنٹوں میں رحیم یار خان، جیکب آباد، تربت میں 48°C اور ڈی جی خان، نوکنڈی، دادو، سکھر میں 47°C ریکارڈ کیا گیا۔ نارووال میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔
علاقائی موسم
اسلام آباد: شدید گرم اور خشک
پنجاب: زیادہ تر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں
خیبرپختونخوا: جنوبی و وسطی اضلاع میں شدید گرمی
سندھ: موسم شدید گرم و خشک
بلوچستان: جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں کا امکان
کشمیر/گلگت بلتستان: گرم اور خشک موسم متوقع
عوام کے لیے احتیاطی تدابیر
دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں
ہلکے اور کھلے کپڑے پہنیں
پانی، مشروبات اور نمکیات کا زیادہ استعمال کریں
بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔