ہمارے بارے میں
دو ہزار چھ (2006) سے اردو زبان میں ماحولیات پر باقاعدگی سے شائع ہونے والا پاکستان کا واحد جریدہ ماہنامہ فروزاں اے بی سی سرٹیفائیڈ ہے۔
ضروری حقائق
فروزاں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے قومی زبان میں ماحولیات پر سب سے زیادہ مواد شائع کیا ہے جس کو اگر کتابی شکل میں شائع کیا جائے تو وہ تقریباً بارہ ہزار صفحات پر مشتمل ہوگی۔
فروزاں گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت ملک کے دس بڑے شہروں میں دستیاب ہے۔
فروزاں ملک کی سترہ یونیورسٹیوں میں بھیجا جاتا ہے۔
فروزاں کے قارئین میں عام افراد سے لے کر ملک کے چوٹی کے ماحولیاتی ماہرین شامل ہیں۔
کا رکن ہے ۔ (CPNE ) فروزاں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹر
کلائمیٹ ایکشن سینٹر کا میڈیا پارٹنر ہے۔(PWP )فروزاں پاکستان وا ٹر پارٹنر شپ
برطانوی ادارے انڈیپنڈنٹ اردو کی جانب سے فروزاں پر ایک ڈاکومنٹری بنائی جا چکی ہے۔
فروزاں ماحولیاتی شعور و آگہی کو نچلی سطح تک پھیلانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف مواقعوں پر آگہی سیمیناروں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔