فروزاں وائلڈ لائف

بالائی ہنزہ میں سیزن کی پہلی ہمالیائی آئی بیکس بیکس ٹرافی ہنٹنگ

بالائی ہنزہ میں 45 انچ سینگ والے ہمالیائی آئی بیکس کے شکار کا منظر، کمیونٹی کنزرویشن ہنٹنگ ایریا حسینی

بالائی ہنزہ میں سیزن کی پہلی ٹرافی ہنٹنگ، کینیڈین شکاری نے 45 انچ سینگ والا ہمالیائی آئی بیکس کے قانونی شکار سے مقامی کمیونٹی کو مالی فائدہ حاصل ہوا

بالائی ہنزہ میں 45 انچ سینگ والے ہمالیائی آئی بیکس کے شکار کا منظر، کمیونٹی کنزرویشن ہنٹنگ ایریا حسینی

گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے بالائی علاقے حسینی کمیونٹی کنزرویشن ایریا میں رواں سیزن کی پہلی ٹرافی ہنٹنگ، کینڈین شکاری نے 45 انچ سینگ کے ہمالین آئی بیکس کا کامیاب شکار کیا۔

سی سی ایچ اے حسینی میں رواں سیزن کی پہلی ٹرافی ہنٹنگ کامیابی کے ساتھ کی گئی جس میں ایک کینیڈین شہری نے 45 انچ لمبے سینگ والے ہمالیائی آئی بیکس کا شکار کیا اس کامیاب شکار کو علاقے میں ضابطہ شدہ شکار کے سیزن کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

بالائی ہنزہ میں 45 انچ سینگ والے ہمالیائی آئی بیکس کے شکار کا منظر، کمیونٹی کنزرویشن ہنٹنگ ایریا حسینی
پینتالیس انچ لمبےسینگ والے آئی بیکس کا قانونی شکار، کمیونٹی کنزرویشن میں حصہ

محکمہ وائلڈ لائف ہنزہ کے ڈی ایف او جعفر علی نے ٹرافی ہنٹنگ کے تحت ہونے والے اس شکار کی تصدیق کرتے ہوئے فروزاں ڈیجیٹل کو بتایا کہ مقامی کنزرویشن ٹیم کے تعاون سے یہ شکار تمام طے شدہ وائلڈ لائف مینجمنٹ قوانین اور ضوابط کے عین مطابق کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے کینیڈا کے شہری مسٹر لائل اینڈریو ووڈ کو موجودہ شکار سیزن کے دوران ایک ہمالیائی آئی بیکس (38 انچ یا اس سے زائد) کے شکار کا لائسنس جاری کیا تھا جس کے لئے غیر ملکی شکاری نے بارہ ہزار چھ سو پچاس 12650 امریکی ڈالرز فیس ادا کی تھی۔

بالائی ہنزہ میں 45 انچ سینگ والے ہمالیائی آئی بیکس کے شکار کا منظر، کمیونٹی کنزرویشن ہنٹنگ ایریا حسینی
گلگت بلتستان وائلڈ لائف کے تحت غیر ملکی شکاری کی کامیابی

اجازت نامے کے مطابق، شکار کی مدت 15 اکتوبر 2025 سے 10 اپریل 2026 تک ہوگی تاہم شکار وائلڈ سائیڈ ہنٹنگ ایکسپیڈیشنز کے ذریعے کیا گیا۔

ڈی ایف او کے مطابق شکاری نے مقررہ بگ گیم شوٹنگ لائسنس اور ٹرافی ہنٹنگ فیس جمع کروا دی تھی جبکہ شکار گلگت بلتستان وائلڈ لائف ایکٹ 1975 اور ٹرافی ہنٹنگ گائیڈ لائنز کے تحت کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق شکار کے دوران محکمانہ نمائندہ اور وائلڈ لائف گائیڈ شکاری کے ہمراہ تھے،خودکار شکار سڑک سے کم از کم ایک کلومیٹر دور کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرافی ہنٹنگ کا مقصد نہ صرف وائلڈ لائف کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے بلکہ اس کے ذریعے مقامی آبادی کو معاشی فوائد فراہم کرنا بھی ہے۔

دوسری جانب کمیونٹی کنزرویشن ہنٹنگ ایئریا(سی سی ایچ اے) حسینی کی انتظامیہ نے اس موقع پر کہا کہ پائیدار اور ذمہ دار شکار کے اصولوں پر عمل درآمد کمیونٹی بیسڈ کنزرویشن نظام کا اہم حصہ ہے جس کے مثبت اثرات نہ صرف جنگلی حیات کے تحفظ بلکہ مقامی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔

یہ ٹرافی ہنٹ خطے کی جنگلی حیات، بالخصوص ہمالیائی آئی بیکس میں بین الاقوامی دلچسپی کا مظہر ہے۔

بالائی ہنزہ میں 45 انچ سینگ والے ہمالیائی آئی بیکس کے شکار کا منظر، کمیونٹی کنزرویشن ہنٹنگ ایریا حسینی
بالائی ہنزہ: سیزن کی پہلی ٹرافی ہنٹنگ، ہمالیائی آئی بیکس شکار

ماہرین کے مطابق کمیونٹی کی شمولیت پر مبنی کنزرویشن پروگرامز نے علاقے میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں موثر کردار ادا کیا ہے جس کے باعث غیر ملکی شکاری بھی منظم اور قانونی طریقہ کار کے تحت اس خطے کا رخ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہنزہ میں نایاب آئی بیکس کا شکار، حکام حرکت میں

گلگت بلتستان میں دو ہفتوں کے دوران مارخور کے غیر قانونی شکار کا دوسرا واقعہ

کیا گرین پاکستان منصوبہ گلگت بلتستان میں شجرکاری کو پائیدار بنا سکے گا؟

سی سی ایچ اے حسینی کی ٹیم اور متعلقہ اداروں نے سیزن کے کامیاب آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بھی وائلڈ لائف کے تحفظ اور مقامی ترقی کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرافی ہنٹنگ کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت اس ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والی آمدن کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کو جبکہ 20 فیصد حصہ قومی خزانے میں جمع ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں