فروزاں ماحولیاتی خبریں وائلڈ لائف

باجوڑ میں زخمی گدھ کو محکمہ وائلڈ لائف نے محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا

Wildlife team rescuing an injured vulture in Salarzai Bajaur and transporting it to Khar Wildlife Pheasantry for medical treatment

گدھ ریسکیو آپریشن میں باجوڑ وائلڈ لائف ٹیم نے زخمی گدھ کو علاج کے لیے خار وائلڈ لائف فیزنٹری منتقل کر دیا۔

Wildlife team rescuing an injured vulture in Salarzai Bajaur and transporting it to Khar Wildlife Pheasantry for medical treatment

قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں مقامی افراد نے ایک گدھ کو پکڑنے کے بعد زخمی کر دیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی۔

اطلاع ملنے پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) وائلڈ لائف باجوڑ اور سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ایس ڈی ایف او) وائلڈ لائف نوید علی کی خصوصی ہدایت پر فوری کارروائی کی گئی۔

وائلڈ لائف ٹیم کی بروقت کارروائی

سلارزئی بلاک کے انچارج ڈپٹی رینجر ظاہر شاہ کی نگرانی میں باجوڑ وائلڈ لائف اسٹاف نے زخمی گدھ کو بروقت اور محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا۔

گدھ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد خار وائلڈ لائف فیزنٹری منتقل کر دیا گیا تاکہ اس کا مکمل اور مناسب علاج کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

موسمیاتی تبدیلی کا اثر: باجوڑ کے تالاب خشک، آبی پرندوں اور وائلڈ لائف میں کمی

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق گدھ کے صحت یاب ہونے کے بعد اسے دوبارہ اس کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا جائے گا۔

گدھ کی کم ہوتی تعداد

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح باجوڑ میں بھی گدھ کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اسی وجہ سے محکمہ وائلڈ لائف باجوڑ کی جانب سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ نایاب پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں