فروزاں رپورٹ
وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی (ایف یو یو اے ایس ٹی) اسلام آباد کے شعبہ ابلاغِ عامہ کے زیر اہتمام عالمی یومِ آزادیٔ صحافت کے موقع پر ’’آزادیٔ صحافت‘‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کا مقصد آزاد، ذمہ دار اور مؤثر صحافت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
ریلی میں اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کی۔
اس موقع پر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
شعبہ ابلاغِ عامہ کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل جاوید اور ڈیپارٹمنٹل کوآرڈینیٹر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سکندر زرین بھی موجود تھے۔
اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے ریلی میں فعال کردار ادا کیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کا ایک اہم ستون ہے۔
یہ عوام کو سچ اور جھوٹ میں فرق سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث ذمہ دار صحافت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ ہر حال میں سچائی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو مقدم رکھیں۔
کامیاب ریلی کے انعقاد پر ڈاکٹر سکندر زرین اور طلبہ کو مبارکباد بھی دی۔
مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر صفیہ نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ شعور کی عکاسی کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔
یہ ریلی شعبہ صحافت کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔
چیئرمین شعبہ ابلاغِ عامہ ڈاکٹر فیصل جاوید نے کہا کہ شعبہ طلبہ کو عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے مسلسل سرگرمیاں منعقد کر رہا ہے۔
چیئرمین شعبہ ابلاغِ عامہ ڈاکٹر فیصل جاوید نے کہا کہ شعبہ طلبہ کو عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے مسلسل سرگرمیاں منعقد کر رہا ہے۔
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سکندر زرین نے طلبہ کی بھرپور شرکت کو سراہا۔
انہوں نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں
معجزاتی درخت کا پانی سے مائیکرو پلاسٹکس ختم کرنے میں انقلابی کردار سامنے آگیا
خنجراب نیشنل پارک: کنزرویشن ماڈل کامیاب، مقامی آبادی میں کروڑوں تقسیم
ریلی میں شریک طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عملی سرگرمیاں ان کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں۔
یہ سرگرمیاں انہیں میڈیا کے بدلتے ہوئے رجحانات کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔
طلبہ کے مطابق اس سے ان کی تعلیمی، فکری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں زیر تعمیر بابر پارک کو پاک-ازبک دوستی کی علامت قرار دیا گیا،…
مہمان پرندے: برڈ لائف انٹرنیشنل نے ہجرتی پرندوں کے تحفظ کے لیے فوری عالمی اور…
کلین اینڈ گرین اسلام آباد مہم کے تحت ایف-6/3 ہِل ویو پارک میں تقریب، طلبہ…
عالمی حدت تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہیٹ ویوز، پانی کی قلت اور پگھلتے گلیشیئرز…
فوسل فیولز سے منتقلی عالمی سطح پر نئی بحث کو جنم دے رہی ہے، جہاں…
گلگت بلتستان انتخابات میں وال چاکنگ پر پابندی، الیکشن کمیشن نے ماحول دوست انتخابی مہم…
This website uses cookies.