farozaan

پاکستان اور برطانیہ کا گرین کمپیکٹ: 35 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ

پاکستان اور برطانیہ گرین کمپیکٹ پر دستخط کا مقصد پاکستان کی معیشت اور عوام کے لیےموسمیاتی تبدیلی، سیلاب اور توانائی بحران پر قابو پانا ہے۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی فرحین العاص) پاکستان اور برطانیہ نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف مشترکہ اقدامات کو مؤثر بنانے پر زور دیاـ

دونوں ممالک نے 35 ملین پاؤنڈ مالیت کے یوکے پاکستان گرین کمپیکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد موسمیاتی لچک کو مضبوط بنانا،صاف توانائی کی منتقلی کو تیز کرنااور قدرتی حل، بالخصوص مینگرووز کے تحفظ اور بحالی، کو فروغ دینا ہے۔

معاہدہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک اور برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی جینیفر چیپمین نے دستخط کر کے نافذ کیا۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 35 ملین پاؤنڈ کا گرین کمپیکٹ، موسمیاتی لچک اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت۔

عملی اقدامات کی اہم پیش

بالخصوص جنوبی ایشیا میں بڑھتے ہوئے موسمیاتی خطرات کے تناظر میں دونوں ممالک نے اسے پالیسی مکالمے سے عملی اقدامات کی اہم پیش رفت قرار دیا۔

وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے میڈیا ترجمان اور پالیسی ایڈووکیسی ماہر محمد سلیم شیخ نے گفتگوکے دوران کہاکہ معاہدہ ایک فیصلہ کن قدم ہےـ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سنگین خطرات کا سامنا ہےـ

جن میں بار بار آنے والے سیلاب، شدید گرمی اور پانی کی قلت شامل ہےـ اس لیے آئندہ دہائی میں اس معاہدے پر مؤثر عملدرآمد نہایت اہم ہوگا۔

گرین کمپیکٹ پانچ بنیادی ستون

محمد سلیم شیخ کے مطابق، گرین کمپیکٹ پانچ بنیادی ستونوں پر مشتمل ہےـ جن میں

موسمیاتی فنانس

صاف توانائی کی منتقلی

( قدرتی حل (نیچر بیسڈ سلوشن

نوجوانوں اور اختراع کی حوصلہ افزائی

موسمیاتی موافقت اور لچک شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں موسمیاتی سرمایہ کاری کو متحرک کرے گاـ جن میں نجی اور سرکاری شعبے شامل ہیں ـ

اور گرین منصوبوں کے لیے مضبوط ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل میں معاونت فراہم کرے گا۔

:یہ بھی پڑھیں

کیا پاکستان کا فلڈ وارننگ سسٹم عوام کو بچا سکتا ہے؟

سندھ طاس معاہدہ: مرزا اور ایوب کی آبی کشمکش

معاہدے کے تحت شمسی اور ہوائی توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے گاـ

تاکہ فوسل فیول پر انحصار کم ہوـ

توانائی کے اخراجات میں استحکام آئےـ

اور کاربن اخراج میں کمی ممکن ہو سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ مینگرووز کی بحالی کی پر بھی توجہ دی جائے گی ـ

ساحلی علاقوں کو سمندری طوفانوں، کٹاؤ اور ماحولیاتی خطرات سے محفوظ بنانے پر بھی کام کیا جائے گا ۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 35 ملین پاؤنڈ کا گرین کمپیکٹ، موسمیاتی لچک اور صاف توانائی کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت۔

بروقت اقدامات کی ضرورت

برطانوی وزیر جینیفر چیپمین نے اس موقع پر کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہےـ

بروقت اقدامات نہ کیے گئے ـ تو اس کی قیمت کہیں زیادہ چکانا پڑے گی۔

محمد سلیم شیخ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موسمیاتی تعاون میں ایک اسٹریٹجک موڑ ثابت ہو سکتا ہےـ جو نہ صرف کمزور طبقات کے تحفظ میں مدد دے گاـ بلکہ پاکستان کو گرین سرمایہ کاری کے لیے ایک قابلِ اعتماد منزل کےطور پر بھی پیش کرے گاـ

admin

Recent Posts

موسمیاتی تبدیلی ہنٹا وائرس کے پھیلاؤ کو تیز کر رہی ہے؟

موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی تباہی اور انسانی مداخلت کے باعث ہنٹا وائرس پھیلانے والے چوہے نئے…

22 minutes ago

پاکستان میں مہمان پرندوں کو خطرات، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا تحفظ پر زور

پاکستان میں مہمان پرندے: ویٹ لینڈز کی تباہی اور غیر قانونی شکار بڑا چیلنج، تحفظ…

3 hours ago

پاکستان اور ترکیہ کا ماحولیاتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ نے موسمیاتی تبدیلی، سیلابی خطرات اور آبی تحفظ میں تعاون بڑھانے پر…

4 hours ago

اسلام آباد میں بابر پارک کی تعمیر تیزی سے جاری

اسلام آباد میں زیر تعمیر بابر پارک کو پاک-ازبک دوستی کی علامت قرار دیا گیا،…

7 hours ago

مہمان پرندے: ماحولیاتی نظام کے لیے خطرناک صورتحال نے عالمی تشویش بڑھا دی

مہمان پرندے: برڈ لائف انٹرنیشنل نے ہجرتی پرندوں کے تحفظ کے لیے فوری عالمی اور…

1 day ago

کلین اینڈ گرین اسلام آباد: ڈاکٹر مصدق ملک نے شجرکاری مہم میں شرکت کی

کلین اینڈ گرین اسلام آباد مہم کے تحت ایف-6/3 ہِل ویو پارک میں تقریب، طلبہ…

1 day ago

This website uses cookies.