محکمہ موسمیات کے مطابق ان موسمی حالات کے نتیجے میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب (گلافز)، مقامی ندی نالوں میں اچانک طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے
فرحین العاص
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، فرحین العاص) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک نمایاں بارشی سلسلہ خیبر پختونخوا کو 2 تا 7 اکتوبر جبکہ گلگت بلتستان کو 4 تا 7 اکتوبر 2025 کے دوران متاثر کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمی حالات کے نتیجے میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب (گلافز)، مقامی ندی نالوں میں اچانک طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں
شمالی پاکستان میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ
ماحولیاتی تبدیلیاں:مارگلہ ہلز کا حسن بھی ماند پڑنے لگا
جاری کردہ الرٹ میں مقامی کمیونٹیز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محتاط اور چوکس رہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کریں۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو الرٹ جاری کردیا ہے تاکہ وہ ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے ادارے تیار رہیں اور فوری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
محکمہ موسمیات نے این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی حالات کے لیے تیار رہا جائے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے دو ہفتے قبل بھی اس ہی طرح کا الرٹ جاری کیا تھا جس میں خطرناک اضیلاع کی نشان دہی بھی کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات اور قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق درج ذیل اضلاع میں خطرہو زیادہ ہے
جن میں گلگت بلتستان: ہنزہ، نگر، غذر، گوپس-یاسین، سکردو، شگر، کھرمنگ، استور، دیامر اور گلگت شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا: اپر چترال، لوئر چترال، سوات، اپر دیر
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گلیشیائی جھیلیں حد سے زیادہ بھر چکی ہیں، جو کسی بھی وقت پھٹنے کا خدشہ رکھتی ہیں۔