فروزاں فروزاں کے مضامین ماحولیاتی رپورٹس

چھ سیاروں کی بیک وقت موجودگی؟ کیا واقعی ایسا خطرناک منظر نظر آئے گا؟

weekend six planets alignment sky dangerous or real sighting

چھ سیاروں کی نایاب صف بندی ایک ساتھ لیکن ہفتے کے دن؟ کیا واقعی آسمان میں ایسا حیران کن اور خطرناک منظر نظر آئے گا جس سے لوگ پریشان ہو جائیں؟

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ آسمان کے نظارے کے شوقین افراد کے لیے ایک نایاب موقع آنے والا ہے۔ ہفتے کے روز، اگر موسم صاف رہا تو آسمان میں چھ سیاروں کو ایک ساتھ دیکھا جائے گے۔

یہ اس وقت بنتا ہے جب سورج کے گرد گردش کرنے والے سیارے ایک خاص ترتیب میں آ جاتے ہیں

سیاروی پریڈ کیا ہے؟

ناسا کے مطابق یہ منظر سیاروں کی ’’سیاروی پریڈ‘‘ کہلاتا ہے۔ یہ اس وقت بنتا ہے جب سورج کے گرد گردش کرنے والے سیارے ایک خاص ترتیب میں آ جاتے ہیں۔

ناسا مارشل اسپیس فلائٹ سینٹر، ہنٹس ول، الاباما کی سائنس دان ہائیڈی ہیویلینڈ کے مطابق یہ ترتیب مکمل طور پر قدرتی مداروں کا نتیجہ ہوتی ہے۔

اس فلکی منظر میں کچھ سیارے ننگی آنکھ سے دیکھے جا سکیں گے

کون سے سیارے نظر آئیں گے؟

اس فلکی منظر میں کچھ سیارے ننگی آنکھ سے دیکھے جا سکیں گے، جبکہ کچھ کے لیے دوربین کی ضرورت ہوگی۔

عطارد، زہرہ، زحل اور مشتری ننگی آنکھ سے نظر آئیں گے

یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ ضروری ہوگی

ماہرین کے مطابق اس منظر کو دیکھنے کے لیے کسی حفاظتی عینک کی ضرورت نہیں، جیسے سورج گرہن میں ہوتی ہے۔

تاہم بہترین وقت شفق یعنی غروبِ آفتاب یا طلوعِ آفتاب ہے

بہترین وقت اور مقام

یہ منظر دنیا کے کسی بھی حصے سے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم بہترین وقت شفق یعنی غروبِ آفتاب یا طلوعِ آفتاب ہے۔

صبح سورج نکلنے سے پہلے

یا شام کو غروبِ آفتاب کے فوراً بعد

ماہرین کے مطابق سیارے اس وقت واضح نظر آتے ہیں جب وہ افق سے کم از کم 10 درجے یا اس سے زیادہ بلند ہوں۔

شہری روشنیوں سے دور، صاف آسمان میں مشاہدہ بہترین رہتا ہے۔

سیاروں کو پہچاننے کے آسان طریقے

ہائیڈی ہیویلینڈ نے سیاروں کی شناخت کے چند آسان طریقے بتائے ہیں

زہرہ سب سے زیادہ روشن سفید روشنی کے ساتھ نظر آئے گا

مریخ سرخ نقطے کی صورت میں دکھائی دے گا

زحل زردی مائل ہوگا

مشتری اوپر کی سمت میں روشن نظر آئے گا

عطارد سب سے مشکل ہوگا، افق کے قریب چھوٹی سفید روشنی کی صورت میں

سائنسی اہمیت

ماہرین کے مطابق، یہ ترتیب (چھ سیاروں کی موجودگی ) صرف خوبصورت منظر نہیں بلکہ سائنسی لحاظ سے بھی اہم ہے۔

یہ سیاروں کی گردش اور ان کی پوزیشن کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ اسی معلومات کی بنیاد پر خلائی مشنز کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

کیا اسے پڑھا؟

ویرونگا کے پہاڑوں میں غم، بقا اور انسان سے حیران کن قربت کی کہانی

زیرِ زمین پانی تیزی سے کم، کیا خطرے کی گھنٹی بج چکی؟

مثال کے طور پر انسائٹ مشن کو زمین اور مریخ کے قریب ترین فاصلے کا انتظار کرنا پڑا تاکہ درست وقت پر لانچ کیا جا سکے۔

اس دوران چاند سرخ دکھائی دے گا

آنے والے فلکیاتی واقعات

آئندہ دنوں میں مزید دلچسپ فلکی مظاہر بھی دیکھنے کو ملیں گے

مکمل چاند گرہن

یہ ایشیا، آسٹریلیا، بحرالکاہل اور امریکا میں دیکھا جا سکے گا۔ اس دوران چاند سرخ دکھائی دے گا، جسے ’’خونی چاند‘‘ کہا جاتا ہے۔

نیلا چاند

اکتیس مئی کو ایک ہی مہینے میں دوسرا پورا چاند نظر آئے گا۔ اسے نیلا چاند کہا جاتا ہے، اگرچہ یہ نیلا نظر نہیں آتا۔

زہرہ اور مشتری کا قرب

آٹھ اور نو جون کو زہرہ اور مشتری آسمان میں انتہائی قریب دکھائی دیں گے، حالانکہ حقیقت میں ان کے درمیان لاکھوں میل کا فاصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں