پاکستان اور نیپال کا ماحولیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد 13-مئی-2025 (فرحین، نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی و آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک سے 13 مئی کو نیپال کی سفیر محترمہ ریتا دھیتال نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی اور بلاجواز جارحیت کا نشانہ رہا ہے، لیکن ہمیشہ وقار اور اصولی مؤقف کے ساتھ امن کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کیونکہ ملک نے اپنی دفاعی استعداد کا مظاہرہ مؤثر انداز میں کیا ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے حالیہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع بھارت کی خطے میں بالادستی قائم کرنے کی ناکام کوشش کا نتیجہ تھا، تاہم پاکستان مطمئن ہے کہ اب خطے میں امن بحال ہو چکا ہے۔

سفیر نیپال نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ادراک کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا اور وفاقی وزیر کو نیپال میں ہونے والے ایک علاقائی ماحولیاتی مکالماتی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔

اس فورم میں جنوبی ایشیا سمیت مختلف ممالک کے وزرائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تحفظ شرکت کریں گے، اور اجلاس کے اختتام پر ایک غیر پابند اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

دونوں فریقین نے موسمیاتی تبدیلی کو موجودہ دور کا اہم ترین عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

admin

Recent Posts

گلگت بلتستان میں دو ہفتوں کے دوران مارخور کے غیر قانونی شکار کا دوسرا واقعہ

گلگت بلتستان میں مارخور کا غیر قانونی شکار دو ہفتوں میں دوسرا واقعہ، جنگلی حیات…

14 hours ago

شہر اور کوپ30: آب و ہوا کی جنگ کا نیا دور

دنیا موسمیاتی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتی جب تک شہر، میئرز اور مقامی اداروں…

15 hours ago

کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا نقصان

قدرتی آفات کے باعث کسانوں اور ماہی گیروں کا 99 ارب ڈالرز کا سالانہ نقصان…

2 days ago

دنیا کی بڑھتی شہری توسیع اور کراچی

عالمی شہری توسیع تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کراچی موسمیاتی خطرات، آبادی دباؤ، شہری…

3 days ago

ہنزہ ہینگنگ گلیشیر خطرے کی زد میں

ہنزہ کا ہینگنگ گلیشیر موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور برفانی تودوں کے بڑھتے واقعات سے خطرے…

4 days ago

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ

کراچی کی تاریخی عمارتوں کا تحفظ، زبوں حال قدیم عمارتیں اور ثقافتی ورثے کو بچانے…

5 days ago

This website uses cookies.