سمیعہ خورشید (نمائندہ خصوصی)
کراچی میں سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے اور شہر شدید سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش کے کوئی آثار نہیں ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں مہینے کے دوران سرد ہوائیں وقفے وقفے سے چلتی رہیں گی جس کے باعث صبح، دوپہر اور رات کے اوقات میں موسم بہت ٹھنڈا محسوس کیا جائے گا۔
شہریوں کو خاص طور پر صبح اور رات کے وقت زیادہ سردی کا سامنا رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سویرے کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ صبح 10 بجے درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار مجموعی طور پر بہتر ہے، تاہم شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 46ویں نمبر پر موجود ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی کی مجموعی سطح 153 ریکارڈ کی گئی جبکہ فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 59 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج بارش کا امکان، سردی میں اضافہ متوقع
شہر کراچی کے گُل پلازہ میں لگنے والی آگ
محکمہ موسمیات نے شہر کراچی کے باسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سردی سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑوں کا استعمال کریں، صبح اور رات کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور بچوں و بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت آئندہ چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
جنگلات عالمی موسمیاتی تحفظ کی آخری دیوار ہیں۔ ایف اے او رپورٹ 2025 بتاتی ہے…
کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان…
جنگلاتی مصنوعات کے شعبے میں بحالی ایف اے او رپورٹ 2024 کے مطابق عالمی تجارت،…
گلگت بلتستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ، لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص جاں بحق، تین…
شدید موسمی انتہاؤں اور کو روکنے کے لیے کم کاربن، گرین انفراسٹرکچر، ارلی وارننگ سسٹمز…
گلگت بلتستان سونے کی چڑیا بنتا جا رہا ہے، جہاں قدرتی وسائل، سیاحت اور معدنیات…
This website uses cookies.