فروزاں ماحولیاتی خبریں

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake tremors felt in Karachi

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت تین اعشاریہ چار ریکارڈ ہوئی، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر تین اعشاریہ چار ریکارڈ کی گے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی ۔ جبکہ اس کا مرکز ملیر سی 24 کلومیٹر دور تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں

گلگت بلتستان زلزلہ 5.9 شدت

کراچی میں زلزلہ کیوں آیا

واضح رہے اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔ جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ جبکہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقوں پسنی اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں