فروزاں

دیامر میں شدید برفباری، مکان کا واچ ٹاور منہدم، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

دیامر میں برفباری حادثہ: وادی تانگیر میں شدید بارش اور برفباری سے مکان منہدم، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 2 بچے زخمی۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی وادی تانگیر کے گاؤں لُرک میں گزشتہ شب شدید برفباری اور موسلا دھار بارش کے باعث ایک تین منزلہ رہائشی مکان کا واچ ٹاور منہدم ہونے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔ دیامر پولیس کنٹرول روم کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ شب پیش آیا ہے۔

جس میں فضل رحیم نامی شخص کے گھر میں لگا واچ ٹاور بارش اور برفباری کی وجہ سے اچانک منہدم ہو گیا۔

جس کے نتیجے میں گھر میں موجود سوئے ہوئے افراد انعام اللہ ولد فضل رحیم، کلیم اللہ ولد فضل رحیم، حسینہ دختر فضل رحیم اور راجعون زوجہ فضل رحیم ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بچے عرفان اللہ ولد صاحب اور مدیحہ دختر فضل رحیم زخمی ہو گئے ہیں۔

دیامر کی وادی تانگیر میں شدید برفباری کے بعد مکان کا واچ ٹاور منہدم، 4 افراد جاں بحق۔

کنٹرول روم کے مطابق جیسے ہی واقعے کی اطلاع پولیس اور محکمہ صحت کو ملی دونوں اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ایمبولینس سمیت ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ملبے سے لاشیں نکال لی گئی جبکہ اس سے قبل مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی بچوں کو ملبے سے نکالا تھا۔

ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگوں، پولیس اور صحت کے عملے نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔

مقامی لوگ اور ریسکیو ٹیم ملبے سے زخمی بچوں کو نکالتے ہوئے۔

زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال تانگیر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر بتایا ہے۔

حکام کے مطابق موسمیاتی شدت اور برفباری کے باعث علاقے میں رہائشی مکانات خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں اور انتظامی حکام نے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے مزید برفباری اور بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر علاقہ مکینوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گل پلازہ کی آگ: ایک حادثہ نہیں، سنگین ماحولیاتی جرم ہے

ضلع ہنزہ کی وادی چپورسن آفت زدہ کیوں قرار دی گئی؟

نگران وزیر اعلٰی گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد اور نگران وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی ظاہر کی ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرے اور زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

admin

Recent Posts

صوتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، صحت اور سکون دونوں شدید متاثر

صوتی آلودگی پر قابو کے لیے اجتماعی ذمہ داری ضروری، ہر فرد کو بہتری کے…

5 hours ago

ایف یو یو اے ایس ٹی میں بڑی ریلی، ذمہ دار انہ صحافت پر زور

ایف یو یو اے ایس ٹی اسلام آباد میں آزادیٔ صحافت ریلی، ذمہ دار ارانہ…

7 hours ago

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی سے پاکستانی معیشت خطرے میں

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے باعث آئی ایم ایف نے توانائی، ترسیلات زر اور مالیاتی دباؤ…

23 hours ago

خنجراب نیشنل پارک: کنزرویشن ماڈل کامیاب، مقامی آبادی میں کروڑوں تقسیم

خنجراب نیشنل پارک میں انٹری فیس اور ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل آمدن کا بڑا حصہ…

1 day ago

معجزاتی درخت کا پانی سے مائیکرو پلاسٹکس ختم کرنے میں انقلابی کردار سامنے آگیا

معجزاتی درخت مورنگا پر نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ بیج پینے کے…

2 days ago

مردہ کچھوؤں کی لرزہ خیز دریافت مستقبل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

شمالی میپ کچھوؤں کی اوپینیکن جھیل میں بڑے پیمانے پر ہلاکت، ماہرین کا انتباہ، تحقیق…

2 days ago

This website uses cookies.