یومِ ارض کے موقع پر طلبہ پودے لگا کر ماحول دوستی کا پیغام دے رہے ہیں
یومِ ارض 2026 کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں شجرکاری مہم کا انعقاد، طلبہ اور سماجی تنظیموں کا ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز پاکستان کے عزم کا اظہار۔
اسلام آباد/کوئٹہ/پشاور: عالمی یومِ ارض 2026 کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں شجرکاری مہمات کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں طلبہ، اساتذہ اور سماجی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔ اور ماحولیاتی تحفظ اور سر سبز پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
کوئٹہ میں پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن نے کونسل آف ویمن لیڈرز پاکستان، گلوبل ٹریکنگ اور جناح ایلیٹ اسکول کوئٹہ کے تعاون سے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ جس کا عنوان “ٹوگیدر فار اے گرینر بلوچستان، ٹوگیدر فار اے بیٹر ارتھ”تھا۔
اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے پودے لگائے۔ اور ماحول دوستی کا عملی مظاہرہ کیا اور ایک سرسبز بلوچستان کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں
میرپورخاص کی پہلی خاتون سولر ٹیکنیشن، جس نے گاؤں کو روشنی دینا سکھایا
دوسری جانب پشاور میں بھی پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن شجر کاری مہم کا انعقاد کیا۔ جس میں اسلامی جمعیت طلبہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی، شعبہ سیاسیات، جامعہ پشاور نے تعاون کیا۔
اس موقع پر طلبہ، اساتذہ اور سماجی کارکنوں نے پودے لگائے۔ اور صاف اور سرسبز ماحول کے قیام کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
منتظمین نے اس موقع پر تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یومِ ارض کی کامیابی میں ہر فرد کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو صاف، سرسبز اور پائیدار بنانے کے لیے ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔
کراچی: ضیاءالدین یونیورسٹی کراچیاور پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر مختلف پروگرامز، تحقیقاتی سرگرمیوں، آگاہی مہمات اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں گے، جن کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
جنوبی ایشیا میں 2026 میں بڑھتی گرمی اور جنگیں کیا خطے کو شدید ماحولیاتی بحران…
بحالی مراکز پر بڑا ایکشن، کراچی میں انسپکشن کے دوران خطرناک خامیاں سامنے، چار مراکز…
جنگی دھواں موسمیاتی بحران کو کتنا بڑھا رہا ہے؟ جاری جنگوں سے کاربن اخراج اور…
چھ سیاروں کی نایاب صف بندی ایک ساتھ لیکن ہفتے کے دن؟ کیا واقعی آسمان…
ویرونگا کے گھنے جنگلات میں گوریلوں کا اجتماعی غم، سماجی ڈھانچہ اور عالمی تحفظ کی…
بحر اوقیانوس کا اہم سمندری نظام کمزور، نئی تحقیق میں شدید موسمی خطرات کی نشاندہی،…
This website uses cookies.