ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا امکان

اسلام آباد ( 23-مئی2025-  فرحین، نمائندہ خصوصی) – محکمہ موسمیات پاکستان نے موسم کی تازہ ترین پیشگوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق آج رات اور ہفتہ کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، آندھی، گرج چمک، بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہے گا اور 70 فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، سوات، مانسہرہ، پشاور، کوہاٹ اور ڈی آئی خان سمیت مختلف علاقوں میں گرد آلود آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے کئی شہروں جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، مظفر گڑھ اور بہاولپور شامل ہیں، وہاں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور آندھی، بارش و ژالہ باری کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی اور خشک موسم برقرار رہے گا۔ دادو، جیکب آباد اور سکھر جیسے علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے کچھ علاقوں جیسے ژوب، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں گرد آلود ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرج چمک، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفراسٹرکچر جیسے بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا، جبکہ سبی میں درجہ حرارت 51 ڈگری، دادو میں 50 ڈگری اور جیکب آباد، موہن جودڑو، شہید بینظیر آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور کھلے مقامات سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

admin

Recent Posts

یومِ ارض 2026: کوئٹہ اور پشاور میں شجرکاری مہم، سرسبز پاکستان کا عزم

یومِ ارض 2026 کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں شجرکاری مہم کا انعقاد، طلبہ…

22 hours ago

بحالی مراکز میں علاج یا خطرہ؟ مراکز جزوی طور پر سیل

بحالی مراکز پر بڑا ایکشن، کراچی میں انسپکشن کے دوران خطرناک خامیاں سامنے، چار مراکز…

22 hours ago

جنگی دھواں موسمیاتی بحران کو کتنا بڑھا رہا ہے؟

جنگی دھواں موسمیاتی بحران کو کتنا بڑھا رہا ہے؟ جاری جنگوں سے کاربن اخراج اور…

1 day ago

چھ سیاروں کی بیک وقت موجودگی؟ کیا واقعی ایسا خطرناک منظر نظر آئے گا؟

چھ سیاروں کی نایاب صف بندی ایک ساتھ لیکن ہفتے کے دن؟ کیا واقعی آسمان…

2 days ago

ویرونگا کے پہاڑوں میں غم، بقا اور انسان سے حیران کن قربت کی کہانی

ویرونگا کے گھنے جنگلات میں گوریلوں کا اجتماعی غم، سماجی ڈھانچہ اور عالمی تحفظ کی…

3 days ago

بحر اوقیانوس کا سمندری نظام کمزور، عالمی موسم خطرے میں

بحر اوقیانوس کا اہم سمندری نظام کمزور، نئی تحقیق میں شدید موسمی خطرات کی نشاندہی،…

4 days ago

This website uses cookies.